میگاکرپشن مقدما ت کو منطقی انجام تک پہنچانے کا اعلان چیئرمین نیب نے کرپٹ لوگوں کے گر د گھیراتنگ کر دیا

17  جولائی  2019

اسلام آباد( آن لائن ) قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس قومی احتساب بیورو کے چئیرمین جنا ب جسٹس جاوید اقبال کی زیرصدارت نیب ہیڈکوارٹر ز اسلام آبادمیں منعقد ہوا ۔اجلاس میںڈپٹی چئیرمین نیب ، پراسیکیوٹر جنرل اکائو نٹیبلٹی ،ڈی جی آپریشن اور دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔ نیب کی یہ دیرینہ پالیسی ہے کہ قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس کے بارے میں

تفصیلات عوام کو فراہم کی جائیں جو طریقہ گزشتہ کئی سالوں سے رائج ہے جس کا مقصد کسی کی دل آزاری مقصود نہیں ۔ تمام انکوائریاں اورانویسٹی گیشنز مبینہ الزامات کی بنیاد پر شروع کی گئی ہیں جوکہ حتمی نہیں۔ نیب قانو ن کے مطابق تمام متعلقہ افراد سے بھی ان کا موقف معلوم کر نے کے بعد مزید کاروائی کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کیا جاتا ہے۔قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں 2انوسٹی گیشنزکی منظوری دی گئی ۔جن میںآفیسرز /آفیشلز آف بورڈ آف ریونیو،منظور قادر ،سابق ڈائریکٹر جنرل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی اور دیگرکے خلاف انوسٹی گیشن کی منظوری شامل ہیں ۔قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں 8 انکوائریوں کی منظوری دی گئی جن میں پاکستان انڈسٹریل ڈویلپمنٹ کارپوریشن لیمیٹیڈ کراچی کے اہلکاران و افسران ، ،شہزاد ریاض ،سکندر راپوتو ،شجاع راپوتو حیدر آباد /جامشوروٹائون ناظم تلوکہ سیہون ضلع دادو،غلام حیدر جمالی ،سابق انسپکٹر جنرل پولیس سندھ کراچی ،منظور علی مگسی،لیاقت علی جتوئی ،آفیسرز /آفیشلز آف پاکستان ریلوے اینڈ ریونیو ڈیپارٹمنٹ ،کراچی پورٹ ٹرسٹ کے اہلکاران و افسران ،محکمہ ریونیو حکومت سندھ نارتھ ناظم آباد کراچی سنٹرل اور دیگرکیخلاف انکوائریوں کی منظوری دی گئی۔نیب کے ایگزیکٹو بورڈ نے ڈاکٹر انجم رحمن ،پرنسپل شہید محترمہ بینظیر بھٹو میڈیکل کالج لیاری ، جی ایم عمر فاروق بوریرو،

محمد حبیب ،ایڈیشنل سیکرٹری /ڈی ڈی او،محمد ہارون ،صوبائی اسمبلی سندھ کے خلاف انکوائری چیف سیکرٹری کو مزید قانونیکارروائی کیلئے بھیجنے کی منظوری دی۔ نیب کے ایگزیکٹو بورڈ نے کراچی پورٹ ٹرسٹ کے اہلکاران و افسران کے خلاف انکوائری وزارت پورٹ انیڈ شپنگ کو قانونی کارروائی کیلئے بھیجنے کی منظوری دی ۔ نیب کے ایگزیکٹو بورڈ نے لینڈ یوٹیلائزیشن ڈیپارٹمنٹ سندھ کے

افسران و اہلکاران محمد قاسم اور دیگر،میسرز ضیاء الدین ہسپتال کی انتظامیہ ،کراچی میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے پارکنگ اور اینٹی انکروچمنٹ کے شعبہ کے اہلکاران و افسران، ہاکی ایسوسی ایشن ویسٹ کی انتظامیہ اور دیگر، بشیر دائوود،مریم دائوود اور دیگر، امان اللہ میسرز العصر گروپ کراچی ،اورآفیسرز/آفیشلز آف سندھ ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکینشنل ٹریننگ اتھارٹی اور دیگر کے خلاف اب تک

عدم شواہد کی بنیاد پرقانون کے مطابق انکوائریز بند کرنے کی منظوری دی۔ چئیرمین نیب جسٹس جاوید اقبال نے کہا کہنیب ـ”احتساب سب کے لئے ” کی پالیسی پر سختی سے عمل پیرا ہے۔میگاکرپشن کے مقدما ت کو منطقی انجام تک پہنچانا نیب کی اولین ترجیح ہے۔ بدعنوانی ایک ناسور ہے جو ملکی ترقی و خوشحالی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔انہوں نے کہاکہ نیب بدعنوان عناصر ،اشتہاری اور مفرو ر ملزمان کے مقدمات کو قانون کے مطابق منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لارہا ہے۔نیب افسران ملک سے بدعنوانی کے خاتمے کو اپنا قومی فریضہ سمجھتے ہیں “نیب کا ایمان -کرپشن فری پاکستان “ہے ۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…