پالیسی ریٹ میں ایک فیصد اضافہ کر کے ملکی معیشت پر خودکش حملہ کیا گیا،اب کیا ہوگا؟ سابق وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے خطرناک پیش گوئی کردی

16  جولائی  2019

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے اسٹیٹ بنک کی مانیٹری پالیسی پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ مرکزی بنک کی پالیسی نہیں عمران خان حکومت کے خلاف چارج شیٹ ہے،

پالیسی ریٹ میں مزید ایک فیصد اضافہ کر کے ملکی معیشت پر خودکش حملہ کیا گیا ہے۔ ایک بیان میں مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ملک میں مانیٹری پالیسی نام کی کوئی چیز باقی نہیں رہی، اب صرف آئی ایم ایف کی ہدایات پر عمل ہورہا ہے، اسٹیٹ بنک اور معاشی پالیسی آئی ایم ایف کے کنٹرول میں ہے۔انہوں نے کہا کہ مہنگائی میں اضافہ حکومت کی کی ناکامیوں کا منہ بولتا ثبوت ہے، موجودہ پالیسی ریٹ پر صنعت و کاروبار تو دور ریڑھی بھی نہیں لگائی جاسکتی۔حکومت کی بس ایک ہی پالیسی ہے کہ اس کی کوئی پالیسی نہیں۔سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ حکومتی نالائقی ڈالر میں اضافہ، پالیسی ریٹ میں اضافہ، مہنگائی میں اضافہ، افراط زر میں اضافہ، بیروزگاری میں اضافہ، قرضوں میں اضافہ کی صورت ظاہر ہے۔مفتاح اسماعیل نے کہا کہ عوام کی چیخوں میں اضافہ، آٹے اور روٹی کی قیمت میں اضافہ، بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ حکومتی بے حسی کی علامات ہیں۔ حکومت جھوٹ پر زندہ ہے، حالات یہی رہے تو ملک نہیں چل سکتا۔مفتاح اسماعیل نے کہا کہ عوام کی چیخوں میں اضافہ، آٹے اور روٹی کی قیمت میں اضافہ، بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ حکومتی بے حسی کی علامات ہیں۔ حکومت جھوٹ پر زندہ ہے، حالات یہی رہے تو ملک نہیں چل سکتا۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…