مرید عباس قتل کی ابتدائی تفتیشی رپورٹ سامنے آ گئی،حیرت انگیز انکشافات

16  جولائی  2019

کراچی(سی پی پی)پولیس نے کراچی کے علاقے ڈیفنس میں اینکر مرید عباس سمیت دہرے قتل کی ابتدائی تفتیشی رپورٹ تیار کر لی ہے۔رپورٹ میں مقتول مرید عباس کی بیوہ زارا عباس اور ملزم عاطف زمان سمیت 6 افراد کے ریکارڈ کیے گئے بیان کی تفصیل موجود ہے۔

حاصل ہونے والی ابتدائی تفتیشی رپورٹ کے مطابق پولیس کو مرید عباس کی اہلیہ زارا عباس نے بیان دیا ہے کہ مقتول مرید عباس اور خضر کا عاطف زمان سے پیسے کے لین دین پر تنازع تھا اور واقعے کے روز 8 بج کر 4 منٹ پر مرید نے فون پر بتایا کہ عاطف نے 50 لاکھ دینے کے لیے بلایا ہے۔انہوں نے بیان میں مزید کہا ہے کہ 8 بج کر 38 منٹ پر مرید کے دوست عمر ریحان کی بیوی کی مجھے کال آئی اور عمر کی بیوی نے بتایا کہ عاطف نے مرید کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا ہے۔زارا عباس نے یہ بھی بتایا ہے کہ وہ اپنے والد کے ہمراہ عاطف زمان کے دفتر پہنچیں، دفتر کی دوسری منزل پر مرید زخمی حالت میں تھے، اسپتال پہنچنے پر پتہ چلا کہ عاطف نے خضر کو بھی فائرنگ کر کے زخمی کر دیا ہے۔تفتیشی ٹیم نے اس واقعے سے جڑے ہوئے مزید افراد عدنان مصطفی، عمر ریحان، اسامہ احمد، عبدالحلیم اور عاطف زمان کا اسپتال میں بیان ریکارڈ کر لیا ہے۔ابتدائی رپورٹ میں عاطف زمان کی جانب سے پولیس کو بتایا گیا ہے کہ اس نے واقعے کے روز خضر حیات کو فون کر کے ڈیفنس میں خیابانِ بخاری بلایا تھا، خضر حیات اپنی کار میں خیابانِ بخاری پہنچا۔عاطف نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ میں نے خضر کو اپنے بھائی عادل زمان کے پستول سے فائرنگ کر کے قتل کیا اور اسی پستول سے فائرنگ کر کے مرید کو بھی قتل کیا۔

فائرنگ کے وقت عادل زمان ساتھ موجود تھا۔ملزم عاطف کا مزید کہنا ہے کہ عادل زمان موقع سے فرار ہو گیا اور میں گھر آ گیا، میں نے گھر آ کر خود کو بھی اسی پستول سے گولی مار لی۔اس مقدمے میں ملوث دیگر ملزمان عادل زمان اور چوہدری ندیم مفرور ہیں، ان ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس کی جانب سے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔مقدمے کی تفتیشی ٹیم نے کیس کی یہ ابتدائی رپورٹ اعلی افسران کو بھجوا دی ہے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…