عثمان بزدار نے پنجاب کے 36اضلاع کیلئے موبائل پولیس خدمت مراکزکے پروگرام کا افتتاح کردیا

13  جولائی  2019

لاہور(پ ر)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار گریٹر اقبال پارک پہنچ گئےجہاں انہوں نے پنجاب کے 36اضلاع کیلئے موبائل پولیس خدمت مراکزکے پروگرام کا افتتاح کردیا۔وزیراعلیٰ نے گریٹر اقبال پارک میں پولیس خدمت مرکز کا بھی افتتاح کیا۔

انہوں نے پولیس خدمت مرکز اور موبائل پولیس خدمت مراکز کا معائنہ کیااورخدمت مراکز کے ذریعے شہریوں کو فراہم کی جانے والی سہولتوں کا جائزہ لیا۔وزیراعلیٰ کو پولیس خدمت مرکز اور موبائل پولیس خدمت مراکز میں فراہم کی جانیوالی سہولتوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔خدمت مراکز میں آنے والی شہریوں کو دستاویزات کے حوالے سے بار بار چکرلگانے کی زحمت نہ دی جائے۔وزیر اعلیٰ کی ہدایت ۔انہو ں نے کہا کہ سٹام پیپرز کی فراہمی خدمت مراکز پر ہونی چاہیے۔اس ضمن میں بینک آف پنجاب کے کاؤنٹر خدمت مراکز میں قائم کیے جائیں۔ پولیس خدمت مراکز اور موبائل پولیس خدمت مراکز کا دائرہ کار مزید بڑھائیں گے۔ ان مراکز کے ذریعے ایف آئی آر کی کاپی اور دیگر خدمات کی بآسانی فراہمی یقینی بنائی گئی ہے۔ان مراکز کے ذریعے شہریوں کو ان کی دہلیز پر سہولتیں مہیا ہو رہی ہیں۔ شہریوں کو ان کی دہلیز پر خدمات کی فراہمی تحریک انصاف کی حکومت کا مشن ہے۔پولیس خدمت مراکز کے ذریعے شہریوں کو سفر کی زحمت سے نجات ملی ہے۔ ان مراکز کا قیام شہریوں کو ریلیف دینے کیلئے رجحان ساز اقدام ہے۔ پولیس خدمت مراکز اور موبائل پولیس خدمت مراکز کے ذریعے شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس اوردیگر خدمات کی فراہمی احسن اقدام ہے۔ اس موقع پرصوبائی وزیر قانون راجہ بشارت،صوبائی وزیر صنعت میاں اسلم اقبال،صوبائی وزیر اوقاف سید الحسن شاہ،صوبائی وزیر توانائی اختر ملک،اراکین اسمبلی، ایڈیشنل چیف سیکرٹری، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، انسپکٹر جنرل پولیس، سی سی پی او لاہور،آرپی اوز،ڈی پی اوز اور متعلقہ حکام نے تقریب میں شرکت کی ۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…