اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے اور ن لیگ کے ردعمل کے بعد جج ارشد ملک نےبڑا اقدام اٹھالیا ، اہم اعلان کر دیا

12  جولائی  2019

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)احتساب عدالت کے جج ارشد ملک نے اسلام آباد ہائیکورٹ کو خط لکھا دیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق جج ارشد ملک نے حلفیہ کہا ہے کہ ن لیگ کی جاری کردہ ویڈیو سے میرا کوئی تعلق نہیں ، مجھے بدنام کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ، میرے خلاف پروپیگنڈہ چلایا جارہا ہے ۔

ویڈیو کو ایڈٹ کر کے چلایا گیا ہے ، جج ارشد ملک نے ن لیگ کے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرے اوپر فیصلے کیلئے کوئی دبائو نہیں تھا ، فیصلہ میں تمام ثبوتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے جاری کیا تھا ۔ دریں اثنا پاکستان مسلم لیگ ن نے نواز شریف کی سزا کو کالعدم قرار دینے کا مطالبہ کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق ن لیگ نے احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کو عہدے سے ہٹانے کے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد نوازشریف کی سزا کالعدم قرار دینے کا مطالبہ کیا ہے۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے پر مریم اورنگزیب نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ مریم نواز نے جو حقائق سامنے لائے وہ سچ پر مبنی ہیں۔ ترجمان ن لیگ کا مزید کہنا تھا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد نواز شریف کے خلاف فیصلے کی قانونی حیثیت بھی خود بخود ختم ہوگئی ہے، لہذا ن لیگ کے قائد کیخلاف فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے انہیں فوری رہا کیا جائے۔قبل ازیںسلام آباد ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس نے احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کرلیا۔نجی نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کی جاری ویڈیو اور الزامات کی بنا پر انہیں اسلام آباد ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس نے عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…