وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا عوام کو سہولت دینے کیلئے بڑا اقدام، اراضی کی دستاویزات کا حصول مزید آسان بنانے کا فیصلہ

2  جولائی  2019

لاہور(پ ر) وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدارکی زیر صدارت آج وزیراعلیٰ آفس میں پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کا اعلی سطح کا اجلاس منعقد ہوا،جس میں صوبے کے عوام کی سہولت کیلئے اراضی کی دستاویزات کا حصول مزید آسان بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔وزیراعلیٰ نے صوبے کے عوام کی سہولت کیلئے بڑے اقدام کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں اراضی سینٹرز کیساتھ24 کمرشل بینکوں کے ذریعے بھی اراضی کی دستاویزات کا اجراء کیا جائے گا۔

پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی اور24کمرشل بینکوں کے مابین سروس لیول کے معاہدے کے تحت بینکوں کو ڈیجیٹل لینڈ ریکارڈ تک رسائی دی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ کمرشل بینک بھی اراضی کے دستاویزات کی تصدیق کرسکیں گے اورعوام اس نظام کے تحت کمرشل بینکوں سے اراضی کی دستاویزات بھی حاصل کرسکیں گے۔انہوں نے کہا کہ کمرشل بینکوں سے کاشتکاروں کیلئے قرضے کے حصول میں بہت آسانیاں پیدا ہوں گی کیونکہ پہلے کاشتکار کوقرضے کیلئے کئی بار بینک اوراراضی سینٹر کے چکر لگانے کی زحمت کرنا پڑتی تھی لیکن اس نظام کے تحت کاشتکار کو قرضے کی فراہمی تین دن میں یقینی بنائی جائے گی۔وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ نئے نظام کے تحت مانیٹرنگ کا مو ثر میکانزم بنایا جائے اورکاشتکار کو قرضے کی ادائیگی مقررہ مدت میں ہر صورت یقینی بنائی جائے۔انہوں نے کہا کہ کمرشل بینکوں کے ذریعے اراضی کی دستاویزات کے اجراء کا فیصلہ ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے اور اس اقدام سے عوام کو بے پناہ سہولت میسر آئے گی۔بینکوں میں فرد ملکیت کے اجراء کیلئے علیحدہ کاؤنٹرزقائم کیے جائیں گے اور اس اقدام سے خدمات کے دائرہ کار میں وسعت آئے گی۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ نئے پاکستان میں عام آدمی کو ریلیف دینے کیلئے اس طرح کے مزید اقدامات کریں گے۔صوبائی وزیر ریونیو ملک محمد انور، چیئرمین پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی سردار احمد علی دریشک، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو، سیکرٹری خزانہ، ڈی جی پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی،سٹیٹ بینک کے نمائندے اورمتعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…