عطا الحق قاسمی،اسحاق ڈار،پرویز رشید،فواد حسن فواد پر 19 کروڑ سے زائد جرمانہ، پی ٹی وی نے ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا  

1  جولائی  2019

اسلام آباد (این این آئی) پی ٹی وی نے عطا الحق قاسمی، اسحاق ڈار، پرویز رشید، فواد حسن فواد پر 19 کروڑ سے زائد جرمانہ کا معاملہ  پر سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد کیلئے  اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔پیر کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے کیس کی سماعت کی۔

عدالت نے پی ٹی وی وکیل سے سوال کیا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد کا حکم دے سکتے ہیں یا نہیں۔ وکیل پی ٹی وی نذیر جواد نے کہاکہ سپریم کورٹ کے 8 نومبر 2018 کے فیصلے پر عمل درآمد کا حکم دیاجائے۔عدالت نے چار افراد پر19کروڑ78لاکھ67 ہزار491 جرمانہ عائد کیا تھا،جرمانے کا نصف عطاالحق قاسمی،20،20 فیصد پرویز رشید،اسحاق ڈار،10فیصد فواد حسن فواد پر تھا۔ وکیل جواد نذیر نے کہاکہ  عطا الحق قاسمی کو 9 کروڑ 89 لاکھ 33 ہزار 748 روپے جرمانہ ادا کرنا ہے۔ دلائل سننے کے بعد اسلام آباد ہائی کورٹ میں معاونت کیلئے ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد کو طلب کرلیا،کیس کی مزید سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردی گئی۔یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے سابق ایم ڈی پاکستان ٹیلی ویڑن کی تقرری کو غیرقانونی قرار دیاتھا،عطا الحق قاسمی کی تقرری سے ملکی خزانے کو ہونے والے نقصان پر جرمانہ عائد کیا گیا تھا۔  پی ٹی وی نے عطا الحق قاسمی، اسحاق ڈار، پرویز رشید، فواد حسن فواد پر 19 کروڑ سے زائد جرمانہ کا معاملہ  پر سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد کیلئے  اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔پیر کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے پی ٹی وی وکیل سے سوال کیا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد کا حکم دے سکتے ہیں یا نہیں۔ وکیل پی ٹی وی نذیر جواد نے کہاکہ سپریم کورٹ کے 8 نومبر 2018 کے فیصلے پر عمل درآمد کا حکم دیاجائے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…