یوسف رضاگیلانی نے سعودی عرب سے تحفے میں ملنے والی مرسڈیز بینزغیرقانونی طورپر نوازشریف کو صرف6لاکھ میں دے دی،ایک گاڑی نوازشریف جبکہ تین گاڑیاں زرداری کے پاس ہیں،حیرت انگیزانکشافات

1  جولائی  2019

اسلام آباد (این این آئی) اسلام آبا د کی احتساب عدالت نے توشہ خانہ کیس میں نیب کی تفتیشی ٹیم کو کوٹ لکھ پت جیل میں قید نواز شریف سے پوچھ گچھ کی اجازت دیدی۔ پیر کو سماعت احتساب عدالت نمبردو کے جج محمد ارشدملک نے کی۔

ڈپٹی ڈائریکٹر نیب راحیل اعظم نے کہاکہ نوازشریف سے بطورملزم تفتیش کی اجازت دی جائے۔عدالت نے درخواست منظورکرتے ہوئے تفتیشی ٹیم کوکوٹ لکھ پت جیل میں قیدنوازشریف سے پوچھ گوچھ کی اجازت دیدی۔تفتیشی کے مطابق 3گاڑیاں زرداری جبکہ ایک گاڑی نوازشریف کے پاس ہے،جواس وقت کے وزیراعظم یوسف رضاگیلانی نے فراہم کیں۔تفتیشی افسر کے مطابق 4لاکھ تک مالیت کی اشیاء جوبطورتحفہ ملی ہووہ پاس رکھ سکتے ہیں لیکن اس سے زائد کی نہیں اورگاڑیاں بھی نہیں رکھ سکتے۔تفتیشی افسر کے مطابق سیکرٹری غیاث الدین نے سمری بھجوائی تھی۔تفتیشی افسر کے مطابق تحفہ میں ملی گاڑیاں صدراوروزیراعظم نہیں رکھ سکتے، یہ کیبنٹ کوچلی جاتی ہیں نوازشریف والی گاڑی کی مالیت6لاکھ رکھی گئی۔انہوں نے بتایاکہ IDS-78 گاڑی کانمبر ہے مرسڈیزبنز جووزیراعظم یوسف رضاگیلانی نے غیرقانونی طورپر 2008ء میں نوازشریف کو دی،1997میں سعودی عرب نے تحفہ دی تھی۔تفتیشی کے مطابق گاڑی کی کل مالیت کا 20 فیصدادائیگی کے عوض دی گئی جبکہ قانوناایسا نہیں کرسکتے تھے۔تفتیشی کے مطابق سرگاری خزانے کو بھاری نقصان پہنچایاگیا،استدعاکہ عدالت جیل میں نوازشریف سیتفیش کی اجازت دے، عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے نیب کی تفتیشی ٹیم کو کوٹ لکھ پت جیل میں قید نواز شریف سے پوچھ گچھ کی اجازت دیدی۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…