اعظم سواتی بھی ایکشن میں،حکومت نے چیئرمین سینٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد ناکام بنانے کی تیاریاں مکمل  کرلیں 

1  جولائی  2019

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر پارلیمانی امور سینیٹر اعظم سواتی نے چیئرمین سینٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد ناکام بنانے کی تیاری مکمل ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے اعظم سواتی نے کہاکہ ریاست اور اس کے ادارے اس وقت اس تبدیلی کے متحمل ہی نہیں ہوسکتے، ریاست اور اس کے اداروں کا بچانا ہے۔اعظم سواتی نے کہاکہ اس وقت اس نان ایشو کو ایشو نہیں بنانا چاہیے،چیئرمین سینٹ بہترین ایوان چلا رہے ہیں۔اعظم سواتی نے کہاکہ جب صادق سنجرانی کو چیئرمین بنایا گیا تھاتو بلوچستان کی محرومیوں کو دور کرنے

کیلئے بنایا گیا،اب اگر ان کے خلاف تحریک عدم اعتماد آتی ہے تو بلوچستان کے زخموں پر پٹی تو نہیں بندھے گی۔ صحافی نے سوال کیا کہ تحریک عدم اعتماد آجاتی ہے تو کیا انتظام کیا ہے۔اعظم سواتی نے کہاکہ آپ فکر نہ کریں جب ریاست کو بچانا ہے تو اداروں کو بچانا ہے۔ اعظم سواتی نے کہاکہ ہم تمام دوستوں کے پاس جائیں گے،چیئرمین سینیٹ کی بہترین کارکردگی ہے۔ انہوں نے کہاکہ چیئرمین سینیٹ کی کارکردگی سے مکمل طور پر مطمئن ہیں۔ اعظم سواتی  نے کہاکہ سینیٹ بہترین انداز میں چل رہا ہے سب کو تحمل سے کام لینا چاہیے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…