لاہور ائیرپورٹ پر غیر ملکی ایئر لائن کا مسافر طیارہ بڑے حادثے سے بال بال بچ گیا

27  جون‬‮  2019

لاہور(این این آئی) علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لینڈنگ کے دوران غیر ملکی ایئر لائن کے مسافر طیارے سے پرندہ ٹکراگیا تاہم پائلٹ نے مہارت کا ثبوت دے کر طیارے کو بڑے حادثے سے بچالیا۔ذرائع کے مطابق علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ترکش ائیر لائن کا مسافر طیارہ لینڈنگ کے لیے جیسے ہی رن وے کے قریب پہنچا تو ایک پرندہ طیارے سے ٹکرا گیا، اس کے باوجود پائلٹ طیارے کو باحفاظت اتارنے میں کامیاب ہوگیا۔پائلٹ نے سول

ایوی ایشن اتھارٹی کو تحریری شکایت درج کرائی ہے جس پر سول ایوی ایشن اتھارٹی کے اہلکاروں اور انجینئرز نے جا کر طیارے کا تفصیلی جائزہ معائنہ کیا اور جہاز کو پہنچنے والے نقصان کے بارے میں معلومات لے کر لاہور ائیرپورٹ کی متعلقہ اتھارٹی کو فراہم کردی۔ پرندہ ٹکرانے سے جہاز کے انجن کو نقصان پہنچا ہے۔ ائیرکرافٹ انجینئرز کی کلیئرنس کے بعد ہی جہاز کو واپس روانہ ہونے کی اجازت دی جائے گی۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…