حکومت کا بڑا فیصلہ‘ ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کو علاج معالجہ کی مفت سہولیات فراہم کرنے کے احکامات جاری

26  جون‬‮  2019

فیصل آباد(آن لائن)پنجاب حکومت کا بڑا فیصلہ‘ ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کو علاج معالجہ کی مفت سہولیات فراہم کرنے کا حکم‘ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری ہونے والے احکامات میں ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ پنجاب‘  صوبہ بھر کے ضلعی چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ اتھارٹیز‘

میڈیکل سپرنٹنڈنٹس ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اور تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتالوں کو کہا گیا ہے کہ سرکاری محکموں کے ریٹائرڈ ملازمین کو علاج معالجہ کی فری سہولیات فراہم کی جائیں اور کسی بھی سرکاری محکمہ سے ریٹائرڈ ہونے والے چھوٹے ملازم سے لیکر اعلیٰ آفیسر کا بلاامتیاز علاج معالجہ کیا جائے اور ہسپتالوں کی فارمیسی میں موجود ادویات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے‘ سرکاری ہسپتالوں کے سربراہان کو کہا گیا ہے کہ اگر کسی بھی ہسپتال سے سرکاری ریٹائرڈ ملازمین کے علاج معالجہ میں کمی یا کوتاہی پائی گئی تو ان کے خلاف ایکشن لیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور وزیر صحت کی جانب سے سرکاری ہسپتالوں کے وزٹ کے دوران شکایات موجود ہوئیں تھیں کہ سرکار‘ ریٹائرڈ ملازمین کے علاج معالجہ کیلئے مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے‘ جس پر سیکرٹری صحت نے کہا کہ سرکاری ملازمین جو کہ اپنی عمر کا ایک بڑا حصہ سرکاری احکامات کی ادائیگی میں گزار دیتے ہیں اور بڑھاپے میں انہیں اگر کسی بھی بیماری کی وجہ سے ہسپتال جانا پڑے تو انہیں کسی بھی قسم کی مشکلات پیش نہیں آنی چاہئے اور تمام سرکاری ریٹائرڈ ملازمین کا مفت علاج معالجہ کیا جائے۔  وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری ہونے والے احکامات میں ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ پنجاب‘ صوبہ بھر کے ضلعی چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ اتھارٹیز‘ میڈیکل سپرنٹنڈنٹس ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اور تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتالوں کو کہا گیا ہے کہ سرکاری محکموں کے ریٹائرڈ ملازمین کو علاج معالجہ کی فری سہولیات فراہم کی جائیں

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…