پنجاب حکومت کا بڑا ریلیف ، ائیر کنڈیشنڈ بسوں پر مجوزہ سیلز ٹیکس واپس لینے کا فیصلہ

  بدھ‬‮ 26 جون‬‮ 2019  |  13:24

لاہور(آن لائن)پنجاب حکومت نے انٹر سٹی ائیر کنڈیشنڈ بسوں پر مجوزہ سیلز ٹیکس واپس لینے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔بدھ کو وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکی زیرصدارت پنجاب اسمبلی کے کیفے ٹیریا میں صوبائی کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں انٹر سٹی ائیر کنڈیشنڈ بسوں پر مجوزہ سیلز ٹیکس واپس لینے کا فیصلہ کیاگیا۔کابینہ نے انٹر سٹیائیر کنڈیشنڈ بسوں پر عائد مجوزہ سیلز ٹیکس واپس لینے کی اتفاق رائے سے منظوری دی-وزیراعلیٰ نے مجوزہ ٹیکس واپس لینے کے حوالے سے فنانس بل میں ضروری ترمیم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ اس ٹیکس کے واپس لینے سے صوبے


کے عوام کو ریلیف ملے گا اور پنجاب حکومت آئندہ بھی عوام کو ریلیف دینے کیلئے مزید اقدامات کرے گی۔

موضوعات:

loading...