پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا تسلسل،سرمایہ کاروں کے مزیداربوں روپے ڈوب گئے،انڈیکس متعدد نفسیاتی حدوں سے گر گیا

25  جون‬‮  2019

کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا تسلسل جاری کاروباری ہفتے کے دوسرے روزمنگل کوبھی اتارچڑھاؤ کے بعد مندی رہی اور کے ایس ای100انڈیکس کی34400،34300اور34200کی نفسیاتی حدوں سے گرگیا،مندی کے نتیجے میں سرمایہ کاروں کے مزید60ارب34کروڑ روپے سے زائدڈوب گئے،کاروباری حجم گذشتہ روزکی نسبت83.90فیصدزائد جبکہ56.26فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈکی گئی۔منگل کومارکیٹ میں کاروبار کاآغازہواتو

کے ایس ای100انڈیکس34471پر ٹریڈ کررہا تھا اور ابتدائی30منٹ میں کوئی لین دین نہیں ہوا۔تاہم بعدازاں سرمایہ کاروں نے مارکیٹ میں خریداری کی بجائے شیئرز فروخت کرنے کو ترجیح دی۔جس کے نتیجے میں مارکیٹ میں مندی کا رجحان رہاٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای100انڈیکس 33984پوائنٹس کی نچلی سطح پر بھی دیکھا گیاتاہم بعدازاں حکومتی مالیاتی اداروں، مقامی بروکریج ہاؤسزسمیت دیگرانسٹی ٹیوشنز کی جانب سے توانائی،سیمنٹ،فوڈز،بینکنگ اور دیگرمنافع بخش سیکٹرکی نچلی سطح پر آئی ہوئی قیمتوں پر خریداری کی گئی، جس کے نتیجے میں مارکیٹ میں ریکوری آئی اور کے ایس ای100انڈیکس کی 34000اور34100کی حدیں بحال ہوگئی تاہم اتارچڑھاؤکا سلسلہ سارادن جاری رہا۔مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس281.33پوائنٹس کمی سے34190.62 پوائنٹس پر بندہوا۔ماہرین کے مطابق سیاسی افق پر چھائی بے یقینی کی صورتحال،وفاقی بجٹ پر اپوزیشن کے سخت رویے کے سبب بجٹ کی منظوری التوا میں جانے کے خدشے،ایف بی آر کی جانب سے ٹیکس وصولی کیلئے انقلابی اقدامات سے جڑی خبروں پر مقامی سرمایہ کارتذبذب کاشکار نظرآئے،جس کی وجہ سے انہوں نے مارکیٹ میں نئی پوزیشن لینے سے گریزکیا، جس کے نتیجے میں مارکیٹ میں مندی کا رجحان دیکھا گیا۔منگل کو مجموعی طور پر343کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا،جن میں سے118کمپنیوں کے حصص کے بھاؤمیں

اضافہ،193کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ32کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔سرمایہ کاری مالیت میں 60ارب 34کروڑ55لاکھ51ہزار640روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت گھٹ کر69کھرب6ارب82کروڑ57لاکھ16ہزار145روپے ہوگئی۔منگل کومجموعی طور پر14کروڑ48لاکھ49ہزار620شیئرزکاکاروبارہوا،جوپیرکی نسبت6کروڑ60لاکھ85ہزار470شیئرززائد ہیں۔

قیمتوں کے اتارچڑھاؤ کے حساب سے فلپس موریس پاک کے حصص سرفہرست رہے،جس کے حصص کی قیمت148.13روپے اضافے سے3966.66 روپے اورباٹاپاک کے حصص کی قیمت64.00روپے اضافے سے1400.00روپے پر بند ہوئی۔نمایاں کمی نیسلے پاکستان کے حصص میں ریکارڈکی گئی،جس کے حصص کی قیمت232.18روپے کمی سے6685.32روپے اوریونی لیورفوڈزکے حصص کی قیمت165.00روپے کمی سے5500.00روپے ہوگئی۔منگل کوکے

الیکٹرک لمیٹڈکی سرگرمیاں 2کروڑ13لاکھ55ہزار500شیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں،جس کے شیئرز کی قیمت1پیسے اضافے سے 4.21روپے اور میپل لیف کی سرگرمیاں 1کروڑ8لاکھ16ہزار500شیئرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی،جس کے شیئرزکی قیمت50پیسے اضافے سے 23.81روپے ہوگئی۔منگل کوکے ایس ای30انڈیکس127.21پوائنٹس کمی سے16160.24پوائنٹس،کے ایم آئی30انڈیکس370.66پوائنٹس کمی سے54773.68پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس218.93پوائنٹس کمی سے25056.88پوائنٹس پربندہوا۔



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…