ملک کے مختلف علاقوں میں شدید بارش،نشیبی علاقے زیر آب آگئے، آئندہ 24گھنٹوں میں موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے ایک اور پیش گوئی کردی

24  جون‬‮  2019

اسلام آباد/پشاور /لاہور /کوئٹہ /مظفر آباد (این این آئی)پنجاب، خیبرپختونخوا، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں بارش کے بعد گرمی کا زور ٹوٹ گیا، بلوچستان کے بالائی علاقوں میں بارش کے بعد نشیبی علاقے زیر آب اور ندی نالوں میں طغیانی آگئی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور شہر کے مختلف علاقوں میں بارش ہوئی جس کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا، بہاول نگر، پاکپتن اور گرد و نواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ خیبرپختونخوا کے ضلع مانسہرہ اور تور غر کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش ہوئی، ایبٹ آباد اور گرد و نواح میں بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا۔ ملکہ کوہسار مری میں دو دن سے وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہی جہاں سیاحوں نے ڈیرے ڈال رکھے تھے۔گلگت بلتستان کی وادی ہنزہ کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہوئی جس نے موسم سرد کردیا،مشرقی بلوچستان میں پری مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری رہا جہاں ہرنائی میں موسلادھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب اور مختلف مقامات پر حفاظتی بند ٹوٹ گئے۔ہرنائی کی ضلعی انتظامیہ کے مطابق سروتی حفاظتی بند ٹوٹنے سے محلہ اختر آباد، جلال آباد، کلی مرزا، کلی لعل خان متاثر ہوئے ہیں جہاں ایف سی، لیویز اور پولیس نے مکینوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا۔ضلع ژوب کے مختلف علاقوں میں بھی وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہا، کوہ سلیمان، فورٹ منرو میں بھی بارش ہوئی، ژوب ڈی آئی خان شاہراہ پر آمد و رفت متاثر ہوئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دور ان بلوچستان کے مختلف شہروں میں موسم مطلع صاف اور خشک رہیگا تاہم قلات اور ژوب ڈویژن میں چند ایک مقامات پر بارش کا امکان ہے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…