“آپ اپنے جلسوں میں عمران زرداری بھائی بھائی کے نعرے لگاتی رہیں؟ کیا آپ نے اب یوٹرن لے لیا ہے؟میں نے یوٹرن نہیں لیا بلکہ۔۔۔!! مریم نواز نے آصف زرداری سے متعلق اپنے یوٹرن پر کیا کہا ؟ جانئے

24  جون‬‮  2019

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)آپ اپنے جلسوں میں عمران زرداری بھائی بھائی کے نعرے لگاتی رہیں، آپ لوگوں سے کہتی رہی ہیں کہ اے اور بی ٹیم آپس میں ملے ہوئے ہیں ، کیا آپ نے اب یوٹرن لے لیا ہے؟۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کے پروگرام میں پوچھے گئے سوال پر مسلم ن کی نائب صدر مریم نواز شریف نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں نے کوئی یو ٹرن نہیں لیا پیچھے کی باتیں پیچھے چھوڑ آئی ہوں ۔

میں نے صرف یہ کیا ہے کہ کوئی اپنی غلطی اگر سدھانا چاہتا یا کوئی کسی کو موقعہ دیا جائے کہ وہ اپنی غلطی سدھارے ۔میری ذاتی رائے کہ اب اس معاملے میں نہ ن لیگ کو پیچھے ہٹنا چاہیے نہ ہی پیپلز پارٹی کو ۔ میرا یہی ایجنڈہ ہے کہ جو بھی حکومت آئے وہ عوام کے ووٹوں سے آئے ،عوام چاہے اس کو ووٹ آئوٹ کرے یا پھر بوٹ آئوٹ کرے ، یہ صرف اور صرف عوام کی ذمہ داری ہونی چاہیے ۔ دریں اثنا پاکستان مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نوازنے اپنی پریس کانفرنس کے حوالے سے وضاحت کرتے ہوئے کہاہے کہ میرے بیان کو اخبارات اور میڈیا میں سیاق و سباق سے ہٹ کے پیش کیا گیا،میرا اور میرے چچا کا انتہائی ادب و احترام اور پیار محبت کا رشتہ ہے وہ پارٹی کے صدر ہیں اور ہر معاملے پر ان کو اعتماد میں لینا میرے فرائض میں شامل ہے،شریف خاندان الحمدللّٰہ مکمل طور پر متحد ہے اور ہمارے درمیان کسی قسم کا کوئی اختلاف نہیں ہے۔ ایک بیان میں مریم نواز نے کہاکہ میری گزشتہ روز کی پریس کانفرنس کو اخبارات اور میڈیا میں سیاق و سباق سے ہٹ کے پیش کیا گیا۔انہوں نے کہاکہ میرا اور میرے چچا کا انتہائی ادب و احترام اور پیار محبت کا رشتہ ہے وہ پارٹی کے صدر ہیں اور ہر معاملے پر ان کو اعتماد میں لینا میرے فرائض میں شامل ہے۔بجٹ تقریر کے دوران میاں شہباز شریف صاحب نے کہا کہ ان کی میثاق معیشت کی پیشکش کو جو انہوں نے ستمبر 2018 میں کی تھی

اس کو پائے حقارت سے ٹھکرا یا گیا جس کے جواب میں سپیکر نے کہا کہ ابھی بھی دیر نہیں ہوئی۔سپیکر کو جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا it’s never too late.۔انہوں نے کہاکہ پریس کانفرنس کے دوران گفتگو میں میں نے معیشت کی زبوں حالی کے حوالے سے کہا کہ عمران خان اور جعلی حکومت کی نالائقی نے معیشت کو مذاق بنا کر رکھ دیا ہے اور معیشت مکمل طور پر تباہ ہو چکی ہے

اس حوالے سے میرے بیان کو جس طرح پیش کیا گیا اس سے میری اور میرے چچا کی دل آزاری ہوئی،شریف خاندان الحمدللّٰہ مکمل طور پر متحد ہے اور ہمارے درمیان کسی قسم کا کوئی اختلاف نہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہمارے مخالفین نے 30 سال سے یہ کوشش کی ہے کہ دونوں بھائیوں کے درمیان تفرقہ ڈالا جائے مگر اللّٰہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے شریف خاندان متحد ہے اور انشاء اللہ متحد ہی رہے گا۔

موضوعات:



کالم



اللہ کے حوالے


سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…