پی ٹی ایم پر پابندی اسلام آباد ہائی کورٹ نے بڑا حکم جاری کردیا

20  جون‬‮  2019

اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی ایم پر پابندی کیلئے دائر درخواست پر درخواست گزار وکیل کو رپورٹس کا جائزہ لینے کاحکم دیا ہے ۔اسلام آباد ہائی کورٹ میں پی ٹی ایم پر پابندی کیلئے دائر درخواست پر سماعت جسٹس عامر فاروق کیس نے کی ۔دور ان سماعت ڈی جی آپریشنز پیمرا ذاتی حیثیت میں عدالت میں پیش ہوئے ۔ جسٹس عامر فاروق نے کہاکہ رات چار گھنٹے ٹی وی دیکھیں تو پتہ چلے کہ پیمرا کوڈآف کنڈکٹ پر کہاں عمل ہورہا ہے۔ جسٹس عامرفاروق نے کہاکہ افسوس کا مقام ہے کہ پیمرا کی جانب سے قانون کی عملداری نہیں کرائی گئی۔جسٹس عامر فاروق نے کہاکہ پی ٹی اے بھی

اپنی ذمہ داری پوری طرح کرے۔عدالت نے ڈی جی پیمرا سے استفسار کیا کہ پیمرا نے اپنے کوڈ آف کنڈکٹ کے مطابق ایکشن کیوں نہیں لیا، کیا آپ نے پیمرا کے کوڈ آف کنڈکٹ کا جائزہ لیا۔ڈی جی پیمرا نے کہاکہ پیمرا اپنے کوڈ آف کنڈکٹ کو بہتر بنانے کی کوشش کر رہا ہے۔ عدالت نے کہاکہ پیمرا اپنے کوڈ آف کنڈکٹ پر عملدرآمد کرانے میں ناکام رہا تو عدالت احکامات جاری کریگی۔ جسٹس عامر فاروق نے کہاکہ کوڈ آف کنڈکٹ پر عمل درآمد نہ کرانے پر پیمرا حکام ذمہ دار ہونگے۔عدالت نے درخواست گزاروکیل کو رپورٹس کا جائزہ لینے کا حکم دیدیا۔ بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت 27 جون تک ملتوی کر دی

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…