وزیر اعظم کا سمیع ابراہیم کو وفاقی وزیر فواد چوہدری کی جانب سے تھپڑ مار نے کا نوٹس،بڑا حکم جاری کردیا

15  جون‬‮  2019

اسلام آباد (آن لائن) وزیراعظم عمران خان نے اینکر پرسن سمیع ابراہیم کو وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کی جانب سے تھپڑ مارے جانے پر نوٹس لے لیا ہے اور کہا ہے کہ تحریک انصاف کسی بھی قسم کے تشدد اور عدم برداشت رویئے کی مذمت کرتی ہے اور کسی وفاقی وزیر سے ایسے رویے کی توقع ہی نہیں کی جاسکتی۔

ہفتہ کو میڈیا امور سے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے اس واقعہ پربرہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کو برداشت کرنا چاہیے تھا اور کسی بھی میڈیا پرسن کے خلاف ایسی حرکت کسی صورت برداشت نہیں کیاجاسکتا۔ اس موقع پر انہوں نے وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے امور اطلاعات ونشریات فردوس عاشق اعوان کو ہدایت کی ہے کہ وہ اس سارے معاملے سے متعلق ایک رپورٹ مرتب کریں اور موجودہ صورتحال سے آگاہ کیاجاسکے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز فیصل آباد میں شادی کی ایک تقریب میں وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے اینکر پرسن سمیع ابراہیم کو تھپڑ جڑھ دیا جاتا ہے اس سے پہلے سمیع ابراہیم نے اپنی خبر میں یہ الزام عائد کیا تھا کہ فواد چوہدری حکومت کیخلاف سازش کررہے ہیں اور تحریک انصاف کو نقصان پہنچانے کیلئے درپردہ پیپلز پارٹی کے ساتھ رابطے میں ہیں۔واس واقع سے متعلق فیصل آباد کے ایک تھانہ میں سمیع ابراہیم کی جانب سے وفاقی وزیر کے خلاف مقدمہ اندراج کیلئے درخواست بھی دی گئی ہے اس پر قانونی کارروائی جاری ہے۔



کالم



اللہ کے حوالے


سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…