جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف ریفرنس ، وکلاء دو دھڑوں میں تقسیم ، ایسا کیا ہوا کہ عدالت عظمیٰ کا مین دروازہ بند کرنا پڑ گیا

14  جون‬‮  2019

اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ کے جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف ریفرنس کی سماعت سے قبل سپریم کورٹ میں وکلاء نے شدید احتجاج کرتے ہوئے عدالت عظمیٰ کا مین دروازہ بند کر دیا ۔جمعہ کو سپریم کو رٹ میں وکلاء نے ججز کے خلاف

ریفرنس کی سپریم جو ڈیشلکونسل میں سماعت سے قبل وکلاء نے شدید احتجاج کرتے ہوئے عدالت عظمیٰ کے مین دروازے کی سیڑھیوں پر بیٹھ گئے او رسپریم کورٹ کا مین دروازہ بند کر دیا ۔وکلاء کے دروازے پر بیٹھنے کی وجہ سے عدالت میں پیش ہونے والے سائلین کیلئے عدالت داخلے میں مشکل پیش آئی ۔ وکلا نے ء سپریم کورٹ کے دروازے پر دھرنا دیا اور شدید نعرے بازی جاری رکھی ۔ وکلاء نے جینا ہوگا مرنا ہوگا دھرنا ہوگا دھرنا ہوگا نعرے لگارہے تھے ، زندہ ہیں وکلاء زندہ ہیں، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف ریفرنس بند کروکے بھی نعرے لگا رہے تھے ۔دوسر ی جانب سپریم کورٹ میں مختلف بارز کے احتجاجی بینرز آویزاں کئے گئے جس میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیخلاف ریفرنس واپس لینے کا مطالبہ کیا گیا ۔بعد ازںا سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر امان اللہ کنرانی حامد خان کے ہمراہ دھرنے میں پہنچے اس دور ان بھی وکلاء نے نعرے بازی جاری رکھی ۔بعد ازاں وکلاء نے سپریم کورٹ کے اندر بھی کرسیاں لگا دیں اورجسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف ریفرنس ختم کرنے کا مطالبہ کرتے رہے ۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…