سپریم کورٹ نے ملزمان کی بریت کیخلاف مختاراں مائی کی نظرثانی درخواست پر حیران کن فیصلہ سنا دیا

13  جون‬‮  2019

اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ نے ملزمان کی بریت کیخلاف مختاراں مائی کی نظرثانی درخواست خارج کر تے ہوئے کہا ہے کہ درخواست میں اٹھاے گئے نکات کو کسی دوسرے کیس میں زیر غور لائیں گے۔ جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ دور ان سماعت جسٹس گلزار احمد نے کہاکہ اپیل میں اٹھائے جانے والے نقاط نظر ثانی میں نہیں لیئے جا سکتے۔جسٹس گلزار احمد نے کہاکہ نظرثانی میں صرف فیصلے کی غلطی کا بتایا جاتا ہے، آ پ کیس کو مختصر کریں۔

ورنہ یہ دس سال یونہی پڑا رہے گا ۔اعتزاز احسن نے کہاکہ فیصلے میں لکھا گیا کہ مختاراں مائی پر زخم کا کوئی نشان نہیں ،ریکارڈ سے بتائوں گا کہ جسم پر زخم کے نشان تھے ۔اعتزاز احسن نے کہاکہ آ یا جرح میں ملزم کا اعتراف دفاع کو متاثر کریگا،جرم دور دراز کے علاقے میں ہوا ۔ جسٹس گلزار احمد نے کہاکہ کیس میں معروضات لکھوا دیں کسی دوسرے کیس میں ان نکات کا جائزہ لیں گے ۔یاد رہے کہ مختاراں مائی نے ملزمان کی بریت کیخلاف نظرثانی درخواست دائر کی تھی۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…