مریم نواز کے سکواڈ میں شامل گاڑی کے ڈرائیور نے ایسی کیا غلطی کی کہ ٹرین حادثے سے بال بال بچ گئی

  جمعرات‬‮ 13 جون‬‮ 2019  |  15:58

لاہور( این این آئی )مسلم لیگ (ن ) کی مرکزی رہنما مریم نواز کے سکواڈ میں شامل گاڑی کے ڈرائیور کی غلطی کی وجہ سے مال گاڑی بڑے حادثے سے بال بال بچ گئی،لاہور سے کراچی جانے والی مال گاڑی ریلوے ٹریک کے بالکل ساتھ پارک کی گئی گاڑی سے ٹکرا گئی تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔ تفصیلات کے مطابق مریم نواز کے سکواڈ میں شامل فور ویلر ڈالہ کے ڈرائیور نے گاڑی کوٹ لکھپتکے علاقے سے گزرنے والے ریلوے ٹریک کے انتہائی قریب کھڑی کر دی۔لاہور سے کراچی جانے والی مال بردار ڈرائیور کا


ڈرائیور مسلسل ہارن بجاتا رہا لیکن اس کے باوجود گاڑی کے باہر موجود ڈرائیو کو سمجھ نہ آسکی اور ٹرین کے گاڑی کے ساتھ ٹکرانے پر گاڑی زوردار دھماکے سے اچھل کر کئی فٹ دور جا گری۔حادثے کے نتیجے میں خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم گاڑی کو جزوی نقصان پہنچا۔

موضوعات:

loading...