پی ٹی ایم اور گلالئی اسماعیل کی میڈیا کوریج پر پابندی کیخلاف درخواست عدالت نے آئندہ سماعت پر کسے ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا؟جانئے

13  جون‬‮  2019

اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی ایم اور گلالئی اسماعیل کی میڈیا کوریج اور سوشل میڈیا پر پابندی کے لیے دائر درخواستوں پر سماعت پر ڈی جی آپریشنز پیمرا کو آئندہ سماعت پر ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔جمعرات کو جسٹس عامر فاروق نے کرنل ریٹائرڈ جاوید اقبال کی درخواستوں پر سماعت کی۔دور ان سماعت ڈی جی انٹرنیٹ پروٹوکول پی ٹی اے انصار احمد ذاتی طور پر عدالت میں پیش ہوئے ۔

انہوں نے کہاکہ بیرون ممالک کے سوشل میڈیا ٹولز پر سیکیور سائیٹس کو پاکستان سے بند نہیں کیا جا سکتا۔ عدالت نے کہاکہ پیمرا کا کوئی افسر پیش کیوں نہیں ہوا، آ کر اسی طرح آگاہ کریں جیسے پی ٹی اے کے نمائندہ نے کیا۔ جسٹس عامر فاروق نے کہاکہ پیمرا اور نیب جیسے اداروں سے تحریری جواب طلب کرنے کا مطلب ہے کہ دو تین مہینے گئے، پیمرا اگر اپنے کوڈ آف کنڈکٹ پر عملدرآمد کرانا شروع کر دے تو یہ مسئلے ختم ہی ہو جائیں۔ جسٹس عامر فاروق نے کہاکہ انٹرنیٹ ہر کوئی تو استعمال نہیں کرتا لیکن ٹی وی تو تقریباً سب ہی دیکھتے ہیں۔ عدالت نے کہاکہ رات 8 سے 12 بجے ٹی وی پر چلنے والا مواد 80 فیصد کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی ہوتا ہے۔جسٹس عامر فاروق نے کہاکہ کوڈ آف کنڈکٹ میں لکھا ہے کہ ریاستی اداروں کے خلاف بات نہیں کی جاسکتی۔جسٹس عامر فاروق نے کہاکہ کوڈ آف کنڈکٹ میں ہے کہ زیر سماعت مقدمات پر کوئی تبصرہ نہیں کیا جا سکتا۔ جسٹس عامر فاروق نے کہاکہ یہ کسی ایک ادارے یا فرد کی بات نہیں بلکہ یہ عوامی مفاد کا کیس ہے۔عدالت نے ڈی جی آپریشنز پیمرا کو آئندہ سماعت پر ذاتی حیثیت میں طلب کر تے ہوئے کیس کی سماعت 30 جون تک ملتوی کر دی ۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…