حکومتی احکامات نظر انداز ، آئی جی اسلام آباد نے وفاقی وزراء سے بھی زائد پولیس اہلکار اپنی سیکورٹی پر رکھ لئے

13  جون‬‮  2019

اسلام آباد (آن لائن) آئی جی اسلام آباد نے حکومتی احکامات نظر انداز کرتے ہوئے وفاقی وزراء سے بھی زائد پولیس اہلکار سیکورٹی کیلئے اپنے ساتھ تعینات کر رکھے ہیں، اے ٹی ایس اورسی ٹی ڈی کے اہلکاروں سمیت آئی جی اسلام آباد عامر ذوالفقار کی سیکورٹی پر پچاس کے قریب پولیس اہلکار مامور ہیں ۔ان پچاس گن مینوں میں سے بیس سے پچیس گن مین روزانہ کی بنیاد پر تین سرکاری ڈبل ڈورگاڑیوں اوردوہیوی

بائیکس پائلٹ کمانڈوزکی صورت میں آئی جی کی سرکاری کرولاگاڑی کے آگے پیچھے ہوتی ہیں جبکہ آئی جی کی اسلام آباد میں واقع سرکاری رہائش گاہ پر پولیس کی تین ریزروگاڑیاں بھی ہمہ وقت تیار رہتی ہیں۔ قبل ازیں وفاقی پولیس کے کسی سربراہ نے اپنے لئے اتناپروٹوکول نہیں لیا۔ذمہ دارپولیس ذرائع کاکہناہے کہ اسلام آباد پولیس کے سربراہ آئی جی عامرذوالفقارخان نے اسلام آباد پولیس کی تاریخ میں سب سے زیادہ پروٹوکول ڈیوٹی لینے والے پولیس آفیسرہیں۔ان کی سرکاری گاڑی کے آگے دو ہیوی بائیکس پہ اے ٹی ایس کے پائلٹ کمانڈوزہوتے ہیں۔ان کی گاڑی کے پیچھے ڈبل ڈورڈالے میں پانچ سے چھ گن مین جبکہ اس ڈالے کے پیچھے مزیددو ڈبل ڈورڈالے ہوتے ہیں۔ان دونوں ڈبل ڈور گاڑیوں میں چار سے پانچ گن مین سوار ہوتے ہیں۔یوں تین سرکاری ڈبل ڈورگاڑیوں اوردوہیوی بائیکس پربیس سے پچیس پولیس کے جوان روزانہ کی بنیاد پر ڈیوٹی دے رہے ہوتے ہیں جواگلے روز آرام کرتے ہیں اوران کی جگہ کاؤنٹرٹیرازم ڈیپارٹمنٹ(سی ٹی ڈی) کے اتنے ہی جوان پروٹوکول ڈیوٹی دیتے ہیں۔ذرائع کایہ بھی کہناہے کہ آئی جی پولیس اسلام آباد میں سرکاری رہائش گاہ واقع ایف سیون میں اکیلے ہیں رہتے ہیں کیونکہ ان کی فیملی لاہور میں آبائی بنگلے میں رہائش پذیرہیں۔تاہم اسلام آباد کی سرکاری رہائش گاہ پر آئی جی کے تین وائرلیس آپریٹرز،تین ٹیلی فونزآپریٹرز،دو مالی چار سے پانچ ڈرائیورزموجود ہیں۔پولیس کی تین ریزروگاڑیاں بھی اسلام آباد رہائش گاہ میں موجود ہوتی ہیں۔پولیس ذرائع کے مطابق لاہورمیں واقع ان کی رہائش گاہ پر بھی اسلام آباد پولیس کے آٹھ سے دس ملازم خدمت گار کے طورپر موجود ہیں۔یوں دیکھاجائے تو آئی جی کے پروٹوکول اورگھرپر ڈیوٹی دینے والے پولیس ملازمین کی مجموعی تعداد 60کے لگ بھگ ہیں۔دوسرے لفظوں میں ایک

تھانے جتنی نفری صرف آئی جی کی سیکیورٹی پر مامورہے۔تاہم جب وفاقی پولیس کے ترجمان انسپکٹر خالداعوان سے رابطہ کیاگیاتوان کا کہناتھاکہ آئی جی کی سکیورٹی چند ناگزیزوجوہات کی بناء پر بڑھائی گئی ہے۔انہوں نے مزیدکہاکہ ڈی آئی جیزکو بھی سکیورٹی خدشات ہیں جس کی وجہ سے

ان کی بھی سکیورٹی بڑھائی گئی ہے۔تاہم آئی جی کی لاہورکی رہائش گاہ پر وفاقی پولیس کی تعیناتی کے حوالے سے انہوں نے کہاکہ وفاقی پولیس کا جو سکواڈ ان کے ہمراہ لاہورجاتاہے وہ آئی جی کی چھٹی مکمل ہونے کے بعد واپس لوٹتاہے۔وہاں اسلام آباد پولیس کا کوئی جوان تعینات نہیں ہے۔

موضوعات:



کالم



اللہ کے حوالے


سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…