سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ کی عمربڑھانے کا فیصلہ نئی عمر کیا رکھی گئی؟اعلان بجٹ کے موقع پر کیا جائیگا

10  جون‬‮  2019

پشاور( آن لائن )خیبرپختونخوا حکومت نے سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ کی عمر 60 سال سے بڑھا کر 63 سال کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے،اس حوالے سے میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ حکومت نے سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ کی عمر بڑھانے کے لیے نئی پالیسی کی تیاری شروع کی ریٹائرمنٹ کے لیے عمر کی حد بڑھانے کا اعلان بجٹ کے موقع پر کیا جائے گا۔

فیصلہ ریٹائڑد سرکاری ملازمین کے پنشن اخراجات میں مسلسل اضافے کے پیش نظر کیا گیا۔ریٹائرمنٹ کی عمر بڑھانے سے حکومت پر پنشن کی مد میں پڑنے والا بوجھ کم ہو گا۔خیال رہے ملازمین کے لیے مدت ملازمت 60 سال سے 63 سال کرنے کے لیے تجاویز صوبائی کابینہ کو پیش کی گئی۔تجاویز میں کہا گیا تھا کہ 1960 میں ریٹائرمنٹ کی عمر 50 سال تھی۔1973 میں ریٹائرمنٹ کی عمر 60 سال مقرر کی گئی،سرکاری ملازمین کی مدت ملازمت کی پالیسی اوسط عمر کے تناسب سے تیار کی گئی تھی۔1960 میں پاکستان میں اوسط عمر 45.26 اور ریٹائرمنٹ کی عمر 50 سال جب کہ 1960 میں ہی اوسط عمر 54۔ 38 اور مدت ملازمت کی حد 60 سال مقرر کی گئی۔26سال گزرنے کے بعد بھی ریٹائرمنٹ کی عمر میں اضافہ نہیں کیا گیا،تجاویز میں کہا گیا ہے کہ مدت ملازمتمیں توسیع سے خزانے پر پنشن کے بڑھتے ہوئے دبا کو کم کیا جا سکے گا جب کہ تین سالوں میں حکومت کو 76۔5 بلین روپے کی بچت ہو گی،تجربہ کار بیوروکریسی کے بڑھتے ہوئے خلا کو بھی کم کیا جاسکے گا۔قبل از وقت ریٹارمنٹ کے لیے مدت ملازمت میں 5 سال اور قبل از وقت ریٹارمنٹ کے لیے مدت ملازمت25 سے 30سال کرنے کی تجویز شامل ہے۔

واضح رہے خیبر پختونخوا حکومت ا س سے قبل بھی کئی شاندار اقدامات کر چکی ہے جس کی وجہ سے انہیں سراہا بھی جاتا ہے یہی وجہ ہے خیبرپختونخوا کے لوگوں نے اس بار بھی تحریک انصاف کو ووٹ کر دے کر انہیں منتخب کیا۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…