وزیر قانون کو جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف کیس بنانے پر تنقید کا نشانہ بنانے سے متعلق خبریں،وزارت قانون نے وضاحت جاری کردی

3  جون‬‮  2019

اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ کے جج،جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف صدارتی ریفرنس پر وزارت قانون و انصاف نے وضاحت جاری کردی جس میں کہاگیاہے کہ ریفرنس کی نہ ہی زبان میں تبدیلی کی گئی نہ ایوان صدر کی جانب سے کوئی ہدایت جاری ہوئیں،وزارت قانون کے پاس کوئی طریقہ کار نہیں جس کے تحت  جج کے اثاثوں کا جائزہ لیا جائے،

وزیر قانون کو جسٹس قاضی فائز عیسیٰ جے خلاف کیس بنانے پر تنقید کا نشانہ بنانے سے متعلق خبریں درست نہیں۔  اعلامیہ میں کہاگیاکہ وزارت قانون و انصاف نے صدر پاکستان کی ہدایات پر ریفرنس کی زبان میں تبدیلی نہیں کی۔ اعلامیہ میں کہاگیاکہ میڈیا کے کچھ حلقوں میں خبر چلائی گئی کہ وزارت قانون نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف ریفرنس میں سخت زبان استعمال کی۔ اعلامیہ میں کہاگیاکہ چلائی گئی خبروں میں کہا گیا کہ صدر نے ریفرنس کے الفاظ میں تبدیلی کی، ایسی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔ اعلامیہ میں کہاگیاکہ ریفرنس کی نہ ہی زبان میں تبدیلی کی گئی نہ ایوان صدر کی جانب سے کوئی ہدایت جاری ہوئیں۔اعلامیہ میں کہاگیاکہ خبروں میں یہ تاثر دیا گیا کہ وزیر قانون نے ریفرنس بنایا اور وہی اس کے سرغنہ ہیں۔ اعلامیہ میں کہاگیاکہ ایسی خبریں من گھڑت اور بے بنیاد ہیں، وزارت قانون کے پاس کوئی طریقہ کار نہیں جس کے تحت  جج کے اثاثوں کا جائزہ لیا جائے۔ اعلامیہ کے مطابق ملکی مفاد میں وزارتِ قانون اس شکایات پر کارروائی کی پابند ہے جو اثاثہ بحالی یونٹ یا ایف بی آر کی جانب سے موصول ہو۔ اعلامیہ میں کہاگیاکہ وزارت قانون اور وزیر قانون، قانون کی حکمرانی پر مکمل یقین رکھتے ہیں۔ اعلامیہ میں کہاگیاکہ وزیر قانون کو جسٹس قاضی فائز عیسیٰ جے خلاف کیس بنانے پر تنقید کا نشانہ بنانے سے متعلق خبریں درست نہیں۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…