احساس پروگرام ریاست مدینہ کا پروگرام،سود سے پاک قرضوں کا پروگرام کب شروع ہوگا؟ وزیر اعظم کی معاون خصوصی نے بڑا اعلان کردیا

2  جون‬‮  2019

اسلام آباد (این این آئی) وزیر اعظم کی معاو ن خصوصی ثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ وزیراعظم کا احساس پروگرام ریاست مدینہ کا ایک پروگرام ہے۔اتوار کو یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وزیراعظم کا احساس پروگرام ریاست مدینہ کا ایک پروگرام ہے ۔ انہوں نے کہاکہ یہ غریب طالب علم، بزرگ، بچے، بیمار سمیت بیوا خواتین کیلئے پروگرام ہے ۔انہوں نے کہاکہ احساس پروگرام ایک پندرہ

پالیسیوں پر مشتمل ہے ۔انہوں نے کہاکہ اس پروگرام کے تحت حکومتی ٹھیکوں میں شفافیت لائی جائے گی ۔انہوں نے کہاکہ حکومت اس پروگرام کے تحت چھوٹے چھوٹے ٹھیکے دئیے جائیں گے ۔انہوں نے کہاکہ سرکاری اداروں میں بھرتیاں شفاف بنیادوں پر یقینی بنائے جائیں گے ۔انہوں نے کہاکہ پروگرام کے تحت کچی آبادی کے علاقوں میں پلازے بنانے کی صورت میں اس آبادی کو بھی ایڈجسٹ کیا جائے گا۔ثانیہ نشتر نے کہاکہ غیر رسمی معیشت میں شامل لوگوں کی رجسٹریشن کا کام شروع کیا جا ریا ہے۔ انہوں نے کہاکہ اج تک پتہ نہیں کہ نجی شعبے میں کام کرنے والے اداروں کے کیا معیارات ہوں گے ۔انہوں نے کہاکہ سود سے پاک قرضوں کا پروگرام کا آغاز جون کے تیسرے ہفتے میں شروع ہو گا ۔انہوں نے کہاکہ اس پروگرام کے تحت اسی ہزار لوگوں کو سود سے پاک قرضے دیے جائیں گے ۔انہوں نے کہاکہ اس پروگرام کے تحت اثاثوں کی منتقلی اور پیشہ وارانہ تربیت فراہم کی جائے گی ۔انہوں نے کہاکہ پروگرام کے تحت انسانی وسائل کی ترقی پرکام کیا جائے گا ۔انہوں نے کہاکہ جلد ہی نشوونما کا ایک پروگرام شروع کیا جا رہا ہے ۔انہوں نے کہاکہ غریب بچوں کیلیے انڈر گریجویٹ سکالرشپ پروگرام شروع کیا جائے گا ۔انہوں نے کہاکہ پروگرام کے تحت تعلیم چھوڑنے والی بچیوں کو دوبارہ تعلیم شروع کرائی جا رہی ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…