پی ٹی آئی حکومت نے جیالوں پر روزے کی حالت میں کھولتا ہوا پانی پھینکا،پیپلز پارٹی نے سنگین ترین الزام لگا دیا

29  مئی‬‮  2019

اسلام آباد(سی پی پی )سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے اسلام آباد میں پیپلزپارٹی کے مظاہرین پر واٹر کینن کے استعمال کے حوالے سے الزام عائد کیا ہے کہ تحریک انصاف حکومت نے پیپلزپارٹی کے کارکنان پر کھولتا ہوا پانی پھینکا ہے، انہوں نے کہا کہ کارکنان پر لاڑھی چارج کیا گیا۔

اور آنسو گیس برسائی گئی لیکن اس سے کارکنان ڈرنے والے نہیں ہیں۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ تحریک انصاف حکومت کے دن گنے جا چکے ہیں۔دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ تبدیلی والے ڈرتے ہیں جبکہ سابق چیف جسٹس کے بیان کے بعد بھی حکومت کو تنقید برداشت نہیں۔بلاول بھٹو زرداری کی نیب ہیڈکوارٹر پیشی کے موقع پر کارکنان پولیس نے جیالوں کو روکنے کی کوشش کی، اس موقع پر پولیس اور پارٹی کارکنان میں ہاتھا پائی بھی ہوئی تاہم پولیس نے کارکنان کو منتشر کرنے کے لیے واٹر کینن کا استعمال کیا اور تین کارکنان کو گرفتار کر لیا۔ڈی چوک پہنچنے والے پیپلز پارٹی کے کارکنان کو منتشر کرنے کے لیے پولیس کی جانب سےشیلنگ کا بھی استعمال کیا گیا۔چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے قومی احتساب بیورو (نیب) کے سامنے پیشی سے قبل سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا کہ کچھ دیر میں نیب راولپنڈی میں پیشی کے لیے روانہ ہو جائوں گا جبکہ ہم نے احتجاج کی کوئی کال نہیں دی تھی لیکن پھر بھی پارٹی کارکنان اسلام پہنچنا شروع ہو گئے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…