داتا دربار میں شہید ہونیوالے افراد کے لواحقین کیلئے وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کا شاندار اقدام ، کتنے لاکھوں کے مالی امداد کے چیک دیدیئے ؟

24  مئی‬‮  2019

لاہور( این این آئی)وزیر اعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار سے داتا دربار کے باہر دھماکے میں شہید ہونے والے افراد کے لواحقین نے ملاقات کی ۔ اس موقع پر وزیراعلی پنجاب نے شہدا ء کے لواحقین کو 10،10 لاکھ روپے مالی امداد کے چیک دیئے۔

وزیراعلی نے شہید رفاقت علی کی بیوہ نازیہ بی بی، شہید محمد نواز کی بیوہ ثریا بیگم اور شہید طاہر اسلم کے والد محمد اسلم کو مالی امداد کے چیک دیئے۔وزیر اعلیٰ نے شہید افراد کے لواحقین سے ہمدردی اور اظہار تعزیت کرتے ہوئے شہدا ء کے درجا ت کی بلندی کیلئے دعا بھی کی۔وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ مجھے آپ کے پیاروں کے بچھڑنے کا بے حد افسوس ہے،ہم آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں اورہماری ہمدردیاں آپ کے ساتھ ہیں،حکومت آپ کے ساتھ کھڑی ہے اورآپ تنہا نہیں،قوم آپ کے ساتھ ہے۔ سردار عثمان بزدار نے کہا کہ مالی امداد کسی کی جان کا مداوا نہیں، ہم شہدا کے خاندانوں کو سلام پیش کرتے ہیں، شہدا کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ اس موقع پر تحریک انصاف کے رہنما علی اصغر منڈا، گل آغا،جمشید اقبال چیمہ ، غلام محی الدین دیوان اور زمان نصیب بھی موجود تھے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…