بے نامی اکائونٹ کیس ،سپریم کورٹ نے محمد نواز کے خلاف نیب کی اپیل پر فیصلہ سنا دیا

24  مئی‬‮  2019

اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ آف پاکستان نے بے نامی اکائونٹ کیس میں محمد نواز کیخلاف نیب کی اپیل مسترد کردی ۔ جمعہ کو سپریم کورٹ میں نیب کی جانب سے بے نامی اکاؤنٹ کیخلاف درخواست پر سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی۔ چیف جسٹس نے کہاکہ نیب نے اپنے ریفرنس میں لکھا کہ محمد نواز نے کوئی اکاؤنٹ نہیں کھولا۔چیف جسٹس نے کہاکہ

دو اکاؤنٹس محمد نواز کے بھائیوں کے تھے۔ ایڈیشنل پراسیکیوٹر نیب نے کہاکہ اکائونٹ میں18 لاکھ 90 ہزار کی رقم کیش جمع کرائی گئی۔ایڈیشنل پراسیکیوٹر نیب نے کہاکہ قومی خزانے کو نقصان پہنچایا گیا۔ چیف جسٹس نے کہاکہ دستاویزات میں کوئی شواہد نہیں جس سے معلوم ہو کہ محمد نواز کے اکاؤنٹ تھے یا اس نے قومی خزانے کو نقصان پہنچایا۔ایڈیشنل نیب پراسیکیوٹر نے کہاکہ ایک ڈیل کرتے ہیں میں پیرا گراف پڑھتا ہوں اگر جرم ثابت نہ ہوا تو میں چپ کر جاؤں گا۔ چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہاکہ نیب ڈیلیں کرتا ہوگا ہم ڈیلیں نہیں فیصلے کرتے ہیں۔دوران سماعت چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ اگلے ہفتے سے انشاء اللہ ای ویڈیو لنک سسٹم شروع ہو جائیگا،اکیسویں صدی شروع ہو جائیگی۔ چیف جسٹس نے کہاکہ کراچی اور لاہور سے وکلاء حضرات ویڈیو لنک کے ذریعے پیش ہوں گے،انشاء اللہ سوموار کو ویڈیو لنک کے ذریعے ہم فیصلے کریں گے۔ بعد ازاں عدالت نے ہائیکورٹ کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے نیب کی درخواست مسترد کر دی۔عدالت نے کہاکہ ٹرائل کورٹ نے محمد نواز کو سات سال کی سزا سنائی تھی، ہائیکورٹ نے شواہد کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلہ کیا۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…