پٹرولیم مصنوعات بجلی،گیس کی قیمتوں کا تعین،ریگولیٹری اداروں کو مکمل اختیارات دینے کی تیاریاں،بڑا فیصلہ کرلیاگیا

23  مئی‬‮  2019

کراچی(این این آئی)وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات اور بجلی و گیس کی قیمتوں کے تعین کیلئے ریگولیٹری اداروں کو مکمل اختیارات دینے پر غور شروع کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق حکومت اور آئی ایم ایف کے دوران مذاکرات میں آئی ایم ایف کی جانب سے شرح سود اور شرح مبادلہ کے حوالے سے فیصلہ کرنے کیلئے اسٹیٹ بینک کو مکمل خود مختاری دینے کی سفارش کی گئی تھی۔

اس ضمن میں ذرائع نے بتایا کہ حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات،بجلی و گیس کی قیمتوں کے تعین کیلئے متعلقہ ریگولیٹری اداروں کو مکمل طور پر خود مختار بنانے کی تجویز بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ذرائع نے اس ضمن میں مزید بتایا کہ پٹرولیم مصنوعات و گیس کی قیمتوں کے تعین اور رد و بدل کیلئے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی(اوگرا)اور بجلی کے نرخوں کے تعین اور فیول ایڈجسٹمنٹ کیلئے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی(نیپرا)کو اختیارات تفویض کرتے ہوئے مکمل طور پر خود مختار بنانے کی تجویز زیر غور ہے۔ذرائع کے مطابق زیر غور تجویز میں نیپرا کو بجلی اور اوگرا کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کے اختیارات سے اس ضمن میں حکومت پر دباو میں کمی واقع ہوگی اور دونوں ریگولیٹری ادارے قیمت خرید اور فروخت کے مطابق یوٹیلیٹیزکی قیمتوں کا تعین کرینگے۔اس ضمن میں ایک تجویز یہ بھی زیر غور ہے کہ ان ریگولیٹری اداروں کو قیمتوں کے تعین میں خود مختاری ضرور دی جائے،تاہم کسی بھی قسم کا حتمی فیصلہ اقتصادی رابطہ کمیٹی،کابینہ یا پھر وزیر اعظم کی مشاورت و ہدایات کے مطابق ہی کیا جائے۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…