فیصل واوڈا نے کرپشن کر کے اپنے ملازم کے نام پر جائیداد بنائی، شیر نواز کے نام پر 46 کروڑ کی منی لانڈرنگ،سنسنی خیز انکشافات، سنگین دعوے کردیئے گئے

23  مئی‬‮  2019

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی نے الزام عائد کیا ہے کہ وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کرپشن کر کے اپنے ملازم کے نام پر جائیداد بنائی،شیر نواز کے نام پر 46 کروڑ کی منی لانڈرنگ ہوئی، وزیر اعظم اور شبر زیدی بتائیں شیر نواز خان کون ہیں؟ حکومت کرپٹ ٹولہ ہے ان کا احتساب کون کریگا؟کیا ان پر کوئی جے آئی ٹی بنے گی، نیب چیئرمین کے خلاف قانونی کارروائی کے حوالے سے سارے آپشن موجود ہیں۔ جمعرات کو میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے نفیسہ شاہ نے کہاکہ

ایمنسٹی اسکیم تین گروپوں کونوازنے کیلئے ہے،ایمنسٹی سکیم سے عمران خان کے چندے کے دوستوں اور داؤد گروپ کو نوازا جائیگا۔ انہوں نے کہاکہ ایمنسٹی سکیم سے شبر زیدی گروپ کو فائدہ ملے گا،شبر زیدی اپنے کلائنٹس کو ٹیکس چوری کے طریقہ بتاتے تھے۔ انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم اور شبر زیدی بتائیں شیر نواز خان کون ہیں،شیر نواز کے نام پر 46 کروڑ کی منی لانڈرنگ ہوئی،وزیر آبی وسائل فیصل واڈا نے کرپشن کی،فیصل واڈا نے اپنے ملازم کے نام پر جائیداد بنائی،یہ حکومت کرپٹ ٹولہ ہے ان کا احتساب کون کریگا۔ انہوں نے کہاکہ کیا ان پر کوئی جے آئی ٹی نہیں بنے گی؟پیپلزپارٹی نے وزیر آبی وسائل فیصل واڈا کے استعفیٰ کا مطالبہ کیا۔نفیسہ شاہ نے کہاکہ مودی ایک بار پھر بھارت پر مسلط ہونے جا رہے ہیں،تبدیلی سرکار کہہ رہی تھی کہ مودی انتخابات جیت گئے تو مسئلہ کشمیر حل ہوجائیگا۔ انہوں نے کہاکہ اب وزیر اعظم فون اٹھائیں اور اپنے یار مودی سے بات کریں۔انہوں نے کہاکہ پاکستان آئی ایم ایف کے پاس نہیں گیا بلکہ آئی ایم ایف خود پاکستان آگیا ہے۔انہوں نے کہاکہ تین سال کی ڈیفر پیمنٹ پر سعودی عرب سے تیل ملنے کی بات کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت یہ فیصلہ کرکے آئندہ حکومت کیلئے مسائل پیدا کر رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ نیب چیئرمین بہت زیادہ متنازعہ بن چکے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہم نے وزرا کے اسکینڈل کی بیشتر بار درخواستیں دی ہیں۔انہوں نے کہاکہ نیب چیئرمین کے خلاف قانونی کارروائی کے حوالے سے سارے آپشن موجود ہیں،ہماری قانونی ٹیم اس پر مشاورت کر رہی ہے۔ نذیر ڈھوکی نے کہاکہ چیئرمین نیب اعتراف کریں کہ وہ حکومت کی ٹیم ہے۔



کالم



مشہد میں دو دن (دوم)


فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…

ہم بھی کیا لوگ ہیں؟

حافظ صاحب میرے بزرگ دوست ہیں‘ میں انہیں 1995ء سے…

مرحوم نذیر ناجی(آخری حصہ)

ہمارے سیاست دان کا سب سے بڑا المیہ ہے یہ اہلیت…

مرحوم نذیر ناجی

نذیر ناجی صاحب کے ساتھ میرا چار ملاقاتوں اور…

گوہر اعجاز اور محسن نقوی

میں یہاں گوہر اعجاز اور محسن نقوی کی کیس سٹڈیز…