سیاسی جماعتوں کی حکومت مخالف تحریک، سینئرسیاسی رہنما چودھری شجاعت بھی میدان میں آ گئے، حیران کن مشورہ دے دیا

22  مئی‬‮  2019

لاہور(این این آئی) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیر اعظم چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ عید کے بعد کچھ اپوزیشن جماعتیں اکٹھی ہو کر حکومت اور عمران خان کے خلاف ایک تحریک چلانے کا ارادہ رکھتی ہیں جس کیلئے ایک ایجنڈا تیار کیا جا رہا ہے، میری تمام بڑی جماعتوں باالخصوص جو پارلیمنٹ میں موجود ہیں ان سے درخواست ہے کہ وہ اپنی پارٹیوں سے بالاتر ہو کر بیٹھیں اور معیشت کی بحالی کے ایجنڈا پر غور کریں۔ ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ حکومت اور اپوزیشن کو مل بیٹھ کر ملک کو معاشی

بحران سے نکالنا ہو گا کیونکہ ملک پہلے ہی دہشت گردی سمیت بہت سے بحرانوں میں گھرا ہوا ہے جس میں فوج تو اپنا فرض ادا کر رہی ہے، پارلیمنٹ کو بھی چاہئے کہ وہ اپنا کردار ادا کرے خاص طور پر نیشنل ایکشن پلان جس پر مجھ سمیت تمام جماعتوں کے قائدین نے دستخط کئے تھے اس پر عملدرآمد کیلئے اپنا کردار ادا کریں، ان میں مولانا فضل الرحمن، آصف علی زرداری، عمران خان، نواز شریف اور دیگر جماعتوں کے قائدین سمیت آرمی چیف بھی شامل تھے اور آخر میں مولانا فضل الرحمن نے دعا بھی کروائی تھی۔



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…