پاکستان کی حدود میں کرتارپور راہداری منصوبے پر کام کہاں تک پہنچا؟پڑھ کر سکھ برادری میں خوشی کی لہر دوڑ جائیگی

22  مئی‬‮  2019

نارووال(سی پی پی)کرتارپور راہداری منصوبے پر کام تکمیل کے آخری مراحل میں داخل ہو گیا ہے، انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سڑک تکمیل کے آخری مراحل میں ہے، 6 ستونوں پر کام باقی ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان نے کرتارپور راہداری منصوبے پر کام تیز کر دیا ہے۔

سڑک تکمیل کے آخری مرحلے میں داخل ہو گئی ہے، ڈیرہ بابا گرونانک کے احاطے کی توسیع کے لیے تالاب پر ابھی کام جاری ہے۔تعمیراتی کام کے دوران دربار کرتارپور کا احاطہ کشادہ کر دیا گیا، امیگریشن حکام کے لئے عمارت بھی تیار کی جا رہی ہے، دوسری طرف سکھ یاتریوں کے لیے چیک اِن کائونٹر اور انتظار گاہ بھی آخری مراحل میں داخل ہو گئی ہے۔یاد رہے گزشتہ ماہ منصوبے پر پاک بھارت تکنیکی ماہرین نے مذاکرات کیے تھے، جس میں راہ داری سے منسلک سڑک کی تعمیر، باڑ لگانے اور نقشوں پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا، بھارت نے ڈیرہ بابا نانک سے عالمی سرحد تک فلائی اوور بنانے کی پیش کش بھی کی۔مذاکرات میں بھارتی ماہرین نے سو میٹر لمبا فلائی اوور بنانے کی تجویز دی، بھارتی موقف تھا کہ برسات میں اس علاقے میں پانی جمع ہوجانے سے دشواری ہوتی ہے، پاکستانی ماہرین کا کہنا تھا کہ بھارتی پیش کش پر اپنی رپورٹ متعلقہ وزارتوں کو پیش کی جائے گی۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…