ایکس چینج کمپنیاں ختم کرنے اور ڈالرصرف بینکوں سے ملنے کی خبروں کے بعد سٹیٹ بینک آف پاکستان کا باضابطہ ردعمل، بڑا اعلان کردیاگیا

  منگل‬‮ 21 مئی‬‮‬‮ 2019  |  22:05

کراچی(این این آئی)اسٹیٹ بینک نے سوشل میڈیا پرایکس چینج کمپنیاں ختم کرنے اور ڈالرصرف بینکوں سے ملنے کی افواہوں کی تردیدکردی ہے۔ترجمان اسٹیٹ بینک نے کہاہے کہ سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی ایکس چینج کمپنیاں ختم کرنیاور ڈالرصرف بینکوں سے ملنے والی افواہوں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ عوامسوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی افواہوں پر کان نہ دھریں۔ ڈالر بینکوں اور ایکس چینج کمپنیوں دونوں میں دستیاب ہیں۔واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافے کے بعد سوشل میڈیا پر یہ خبریں گردش کررہی ہیں کہ حکومت نے ایکس چینج کمپنیوں


کو بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اب ڈالرز صرف بینکوں سے ملیں گے۔

loading...