بڑی سازش بے نقاب! سمندر میں ساڑھے 5ہزار ڈرلنگ کرنے کے بعد عمران خان سے کون سا سچ چھیاپا گیا؟تہلکہ خیز انکشافات‎

20  مئی‬‮  2019

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر صحافی و تجزیہ کار ذوالفقار راحت نےنجی ٹی وی پروگرام میں بات کرتے ہوئے کہا کہ مجھے عمران خان پر اب ترس آنا شروع ہو گیا ہے، وہ سچے پاکستانی ہیں اور پاکستان کے لیے کچھ کرنا چاہتے ہیں لیکن ان کو ٹیم ایسی ملی ہے جو اس طرح کے کام کر رہی ہے ۔

جس پر وزیراعظم عمران خان کو سمجھ نہیں آتی کہ وہ کس طرف جا رہے ہیں اور ان کی ٹیم کس طرف جا رہی ہے۔بد قسمتی یہ ہےکہ ایک طرف وزیراعظم عمران خان ڈالر کی قیمت پر منی چینجرز سے ملاقات کر رہے تھے اور ان کو کہہ رہے تھے کہ ڈالر کے ریٹ کو کنٹرول کرو وہیں دوسری جانب سٹیٹ بینک آف پاکستان نے اسی وقت ڈالر کی قیمت میں اضافہ کر دیا۔ اس سے قبل بھی وزیراعظم عمران خان یہ گلہ کر چکے ہیں کہ ڈالر کا ریٹ بڑھانے کے معاملے پر مجھے آگاہ نہیں کیا جاتا۔انہوں نے کہا کہ سمندر سے تیل نکالنے کا پراجیکٹ کافی پرانا ہے لیکن اس دور میں عمران خان نے اس پر فوکس کیا ۔ لیکن آج بھی وزیراعظم عمران خان امید کی بات کر رہے ہیں لیکن اسی وقت ندیم بابر صاحب نے اس کے برعکس بیان دے دیا۔ ندیم بابر جو وزیراعظم کے مشیر ہے ، اس سے پہلے انرجی کی ٹاسک فورس کے چیئرمین تھے۔ وہاں سے اچانک یہ دوسری طرف چلے گئے۔ندیم بابر اس سے پہلے شہباز شریف کے ساتھ تھے جس کے بعد وہ نواز شریف کے پاس چلے گئے۔ جہاں سے وہ پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہو گئے تھے۔ ایک ہی وقت اور ایک ہی دن میں جہاں وزیراعظم عمران خان قوم کو اُمید دے رہے ہیں اور ان کو خوشخبری دے رہے تھے تو دوسری جانب ندیم بابر اس کے برعکس بیانات دے رہے ہیں۔

ندیم بابر کا کہنا ہے کہ 5500 سے زیادہ گہرائی تک ڈرلنگ کی گئی اور اب یہ ڈرلنگ بند ہو گئی ہے جس کا مطلب یہ ہے کہ وزیراعظم عمران خان کو تاحال نہیں بتایا گیا کہ ڈرلنگ رک گئی ہے جبکہ ندیم بابر کو اس بات کا علم ہے۔ندیم بابر نے اس ڈرلنگ پر آئی لاگت کا بھی بتا دیا ، یعنی حکومت کا اپنا ہی بندہ یہ تفصیلات فراہم کر رہا ہے کہ حکومت کا 14 ارب ضائع ہو گیا ہے۔

سوال یہ ہے کہ اگر ڈی جی پٹرولیم تک کو اس ڈرلنگ کے ٹیسٹنگ کے نتائج سے آگاہ کر دیا گیا ہے تو وزیراعظم عمران خان کو کیوں نہیں آگاہ کیا گیا۔ صاف پتہ چل رہا ہے کہ آخر بیوروکریسی وزیراعظم عمران خان کے ساتھ کر کیا رہی ہے۔ ندیم بابر اور کچھ بیوروکریسی کے لوگ ساتھ ملے ہوئے ہیں اور مجھے ایسا لگ رہا ہے کہ کوئی گیم ہو رہی ہے۔ یاد رہے کہ چند دن پہلے وزارت پٹرولیم نے کیکڑا ون میں تیل اور گیس نہ ملنے کی تصدیق کی تھی تاہم ترجمان نے کہا ہے کہ ابھی 55 میٹر مزید کھدائی کی جائے گی۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…