مولانا فضل الرحمان نے اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کا اعلان کردیا

19  مئی‬‮  2019

تلہ گنگ(آ ن لائن)  مرکزی امیرجمعیت علمائے اسلام و متحدہ مجلس عمل پاکستان مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ جے یوآئی قوم کو نااہل ٹولے سے نجات دلانے کیلئے اسلام آباد کی طرف بہت جلد لانگ مارچ کرے گی ملک کوخونخوارعالمی مالیاتی اداروں کے آگے گروی رکھنے والے ملک سے وفادار نہیں ہوسکتے، مسلط شدہ حکمران بیرونی ایجنڈے کی تکمیل کی ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں،یہود و ہنود اور قادیانی لابی عالمی سازش کی تحت ملک پر مسلط کی گئی ہے جس سے فوری نجات ہی تمام مسائل کا حل ہے

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جے یوآئی پنجاب کے ترجمان اقبال اعوان سے اپنی رہائشگاہ اسلام آباد میں تفصیلی ملاقات میں کیا ہے اس موقع پر سابق وفاقی وزیر مولانا امیرزمان، سابق سنیٹر فاٹامولانا عبدالمالک، مولانا جمال دین اور اسلامی نظریاتی کونسل کے رکن مولانا پروفیسر عبدالحکیم اکبری بھی موجود تھے،جے یو آئی (ف) پنجاب کے نائب ترجمان چوہدری عبدالجبار کے مطابق قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن نے جماعتی صورتحال پر گفتگو کے علاوہ ملک کی سیاسی صورتحال پر تفصیلی روشنی ڈالی مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ بیرونی ایجنڈے کی تکمیل کے لئے مسلط شدہ جعلی اور نااہل حکومت سے فوری نجات ملک و ملت کے مفاد کی خاطر بہت ضروری ہوچکی ہے، جس کیلئے جمعیت تنہا میدان عمل میں ہے ور ان حکمرانوں کو گھر بھیجنے تک اس جدوجہد سے پیچھے نہیں ہٹے گی انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کے بعد قادیانی، یہود و ہنود نواز ٹولے کے خلاف جاری تحریک میں تیزی لائی جائے گی جس کیلئے جمعیت علماء اسلام پنجاب کو کلیدی کردار اداء کرنے کے لئے ٹاسک دے دیا گیا ہے جے یو آئی پنجاب نے اس حوالے سے بھر پور تیاریوں کا آغاز بھی کر دیا ہے صوبائی امیر ڈاکٹر قاری عتیق الرحمان اور جے یو آئی پنجاب کے دیگر راہنماؤں کی اس حوالے سے میرے ساتھ تمام امور پر ملاقاتوں میں مشاورت جاری ہے ترجمان جے یو آئی پنجاب اقبال اعوان سے ملاقات بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ نام نہاد حکمران ٹولے نے نو ماہ میں ملک کو دیوالیہ پن کا شکار کردیا ہے،

مہنگائی اور بے روزگای کا جن بے قابوہوچکا ہے، ملک کو براہ راست خونخوار عالمی مالیاتی اداروں ورلڈبینک اور آئی ایم ایف کے آگے گروی رکھ دیا گیاہے، پاکستانی کرنسی کی بدترین بیقدری اور ڈالر کی ریکارڈ توڑ اونچی اڑان  ملک و قوم کے ساتھ سنگین دشمنی کے مترادف ہے انہوں نے کہا کہ ان حالات میں صرف نو ماہ کی تبدیلی سرکار کی کارکردگی کے سبب حکومت کی غلط اور عوام دشمن پالیسیوں کے سبب عام آدمی کا مہنگائی نے کچومر نکال کر رکھ  دیا ہے جے یوآئی ملک و ملت اور عام آدمی کو بے حس اور ملک وعوام دشمن حکمرانوں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتی، مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ نااہل ٹولے سے نجات کیلئے جمعیت بہت جلد اسلام آباد کو لاک ڈاون کرنے کیلئے لانگ مارچ کرے گی، جمعیت کا بر کارکن ان کٹھ پتلی حکمرانوں سے قوم کو نجات دلانے کیلئے تیار رہے اور ہماری ایک آواز پر ملک بھر کے کارکنان جمعیت دیوانہ وار اسلام آباد کا رخ کریں گے اور عوام کو اس حکومت سے نجات دلا کر اس حکومت کے تابوت میں آخری کیل ٹھونکیں گے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…