بلاول زرداری کا افطار ڈنر،چار اہم سیاسی جماعتوں کے قدآور رہنماؤں کی عدم شرکت،اپوزیشن اتحادمیں تحریک سے قبل ہی اختلافات منظر عام پر آگئے

19  مئی‬‮  2019

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری کی جانب سے دئیے گئے افطار ڈنر میں عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما اسفندیارولی،بلوچ رہنما محمودخان اچکزئی، بلوچ رہنما سرداراخترمینگل اور جماعت اسلامی کے امیر سینیٹر سراج  الحق شریک نہیں ہوئے۔تفصیلات کے مطابق  پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری کی جانب سے اتوار کواپوزیشن جماعتوں کے قائدین کیلئے افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔پشتون خوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے بلاول بھٹو زرداری کے افطار ڈنر میں شریک ہونا تھا تاہم ان کی کوئٹہ سے اسلام آباد

کی پرواز چھوٹ گئی جس کے بعد محمود خان اچکزئی نے سینیٹر عثمان کاکڑ کو اپنی جگہ افطار میں شرکت کی ہدایت کی۔ذرائع کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفندیارولی علالت کے باعث شریک نہ ہوئے تاہم اے این پی کے وفد کی سربراہی ایمل ولی خان نے کی۔امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے بھی افطار ڈنر میں شرکت سے معذرت کر لی،جماعت اسلامی کے وفد نے لیاقت بلوچ کی  سربراہی میں افطار ڈنر شرکت کی۔ذرائع کے مطابق بی این پی مینگل کے سربراہ سردار اختر مینگل نے بھی مصروفیات کے باعث شرکت سے معذرت کی۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…