چوروں کا اتوار بازار لگ رہاہے۔۔۔!!! مقصد کرپشن کے سائے تلے ہم سب ایک ہیں حمزہ شہبا ز کی پریس کانفرنس پر پی ٹی آئی کا ردعمل

19  مئی‬‮  2019

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما میاں فرخ حبیب کہاہے کہ چوروں کا اتوار بازار لگ رہاہے ، مقصد کرپشن کے سائے تلے ہم سب ایک ہیں ۔ اتوار کو حمزہ شہباز کی پریس کانفرنس پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما میاں فرخ حبیب نے کہا ہے کہ چوروں کا اتوار بازار لگ رہا ہے جن کا صرف ایک ہی مقصد ہے کہ کرپشن کے سائے تلے ہم سب ایک ہیں۔انہوں نے کہاکہ

بلاول کس منہ سے مریم نواز کے ساتھ بیٹھیں گے جو کہتے تھے کہ نواز شریف نے مریم نواز کو ایک شوپیس کی طرح رکھا ہوا ہے تاکہ اپنا سافٹ امیج پیش کر سکیں۔پارلیمانی سیکرٹری برائے ریلوے میاں فرخ حبیب نے کہاکہ مریم نواز کہتی تھی عمران زرداری بھائی بھائی، آج وہ لوگ سیاست کرنے آرہے ہیں جن کے ابھی تک دودھ کے دانت بھی نہیں نکلے۔انہوں نے کہاکہ یہ ایک چوروں کا ٹولا ہے جن کی اپنی نہ تو کوئی جدوجہد ہے اور نا کوشش۔انہوں نے کہاکہ ایک چیز واضح ہوگئی کہ ان کے خاندان کا اور ان کے بچوں کا صرف ایک ہی مقصد ہے کہ لوٹی ہوئی دولت کو بچایا جا سکے۔انہوں نے کہاکہ یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے عوام کا اور ملکی معیشت کا بیڑہ غرق کیا۔انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ نون میں اختلافات کھل کر سامنے آگئے، شہباز شریف لندن بھاگ گئے ہیں اور ایک مرتبہ پھر مریم نواز اپنے والد کو جیل پہنچانے کے بعد سیاست کی ڈرائیونگ سیٹ پر آ کر بیٹھ گئی ہیں۔ میاں فرخ حبیب نے کہاکہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز کا صرف ایک ہی مقصد ہے کہ کسی طریقے سے منی لانڈرنگ اور جعلی اکاؤنٹس کے جو کیسز ان پر بنے ہیں وہ بند ہوجائیں۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…