سہارا تو ہی تھا بیٹامیرے ان بوڑھے ہاتھوں کا۔۔۔!!! بیٹے کی رسم قل پر قمر زمان کائرہ کا صبر جواب دے گیا ایسی نظم شیئر کر دی کہ آپ کی بھی آنکھوں سے آنسو نکل پڑیں گے

  اتوار‬‮ 19 مئی‬‮‬‮ 2019  |  13:40

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما قمر زمان کائرہ کے بیٹے اسامہ قمر کی رسم قل لالہ موسیٰ میں ادا کردی گئی اس موقع پر کثیر تعداد میں سیاسی وسماجی شخصیات نے شرکت کی، سابق وزیر اطلاعات قمر زمان کائرہ اس موقع پر غم سے نڈھا ل نظر آئے، انہوں نے ٹوئٹر پر ایک نظم شیئر کی کہ آپ کی بھی آنکھوں سے آنسو نکل پڑیں گے ۔سہارا تُو ہی تھا بیٹامیرے ان بوڑھے ہاتھوں کاابھی تو ہاتھ جوڑے تھےتیری لمبی عمر مانگی تھیبتا ان کانپتے ہاتھوں سےجواں


سالہ کی تربت پہ
میں مٹی ’خاک‘ ڈالوں گا۔اس سے پہلے پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما قمر زمان کائرہ کا اپنے بیٹے کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہناتھا کہ اسامہ ہمیشہ گھر والوں کو بتا کر کچھ کرتا تھا لیکن آخری سفر پر جاتے ہوئے ہمیں بتا کر نہیں گیا۔ ان کے 3بچے ہیںبڑی بیٹی کی شادی ہو چکی ہے جبکہ بڑا بیٹا پنجاب یونیورسٹی میں آخری سمسٹر کا طالب علم ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اسامہ گورنمٹ کالج کا طالب تھا اور وہ بہت حساس طبیعت کا مالک تھا۔وہ اپنی دادی اور والدہ کے پاؤں دباتا تھا اور اگر اسے چائے کے لیے کہا جاتا تو کسی ملازم کو کہنے کی بجائے خود بنا لاتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ وہ بہت عاجز طبیعت کا مالک تھا اور اسے سیاست سے کوئی دلچسپی نہیں تھی جبکہ وہ بچپن میں ڈاکٹر بننا چاہتا تھا۔ یاد رہے کہ اسامہ جمعہ کو کار حادثے میں دوست سمیت جاں بحق ہو گئے تھے ۔

موضوعات:

loading...