’’شادی بچوں کا کھیل نہیں لیکن کھیلا بچوں کیلئے جاتا ہے‘‘ فواد چوہدری پر بننے والے میمز عمران خان بھی فارورڈ کرنے لگے

18  مئی‬‮  2019

اسلام آباد(اے این این ) وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری پر بننے والے میمز وزیراعظم عمران خان بھی فارورڈ کرنے لگے ہیں۔حسِ مزاح کو سیاسی مخالفین پر استعمال کرنے والے فواد چوہدری سوشل میڈیا پر خود مذاق بن گئے ہیں۔وزیر سائنس و ٹیکنالوجی بننے کے بعد فواد چوہدری کے میمز اتنے مقبول ہوئے کہ وزیر اعظم بھی فارورڈ کیے بغیر نہیں رہ سکے ہیں۔

فواد چوہدری کا ایک پروگرام میں کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے ایک میم بھیجی ہے جس میں لکھا ہے کہ ’شادی بچوں کا کھیل نہیں لیکن کھیلا بچوں کیلئے جاتا ہے‘۔ان دنوں ڈالر کی قدر میں اضافہ کی وجہ اور اس کی اڑان کو روکنے سے متعلق فواد چوہدری کے میمز ہٹ ہیں۔سوشل میڈیا کے میمز میں وزیر سائنس و ٹیکنالوجی کو بچوں کی بنیاد مضبوط کرنے کے طریقے بتاتے ہوئے بھی دکھایا گیا ہے، تو کہیں انہیں آسمانی بجلی چمکنے کی وجہ بتاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ان دنوں میں گرمی اور روزوں سے متعلق فواد چوہدری کے میمز بھی ہٹ ہیں، مزیدار بات یہ ہے کہ فواد چوہدری خود بھی ان میمز کو خوب انجوائے کرتے ہیں۔فواد چوہدری سب سے زیادہ مذاق اس وقت بنے جب انہوں نے وزیر سائنس و ٹیکنالوجی کا عہدہ سنبھالنے کے بعد اپنے انٹرویو میں ناسا کی دوربین ہبل کو پاکستانی دوربین قرار دیا تھا۔سائنس و ٹیکنالوجی میں فواد چوہدری کی چھیڑ چھاڑ تو اس وقت بھی جاری تھی جب یہ وزارت ان کے پاس نہیں آئی تھی اور وہ تھا فواد چوہدری کا وہ شہرہ آفاق بیان جس میں انہوں نے ہیلی کاپٹر کا فی کلومیٹر خرچ 55 روپے 74 پیسے بتایا تھا۔فواد چوہدری کا کہنا ہیے کہ روزانہ ہی مزاح سے بھرپور میمز آتی ہیں جو میں خود اکثر لوگوں کو فارورڈ کردیتا ہوں، اپنے میمز سے خوب لطف اندوز ہوتا ہوں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…