تبدیلی ہر روز قوم کی چیخیں نکلوارہی ہے،نیازی نے خود آئی ایم ایف سے ہاتھ ملالیا، خود کشی قوم کیلئے چھوڑ دی‘حمزہ شہباز نے سنگین الزامات عائد کردیئے

17  مئی‬‮  2019

لاہور (این این آئی) پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز نے ڈالر کی قیمت مزید بڑھنے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملکی تاریخ کی نالائق ترین حکومت کی وجہ سے ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے،تبدیلی ہر روز قوم کی چیخیں نکلوارہی ہے،ڈالر بھی نیازی صاحب کی طرح کسی جگہ ٹھہر نہیں رہا۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ عمران نیازی اب ہم آپ کا عوام پر ظلم برداشت نہیں کر سکتے، اب آپ کو جانا ہو گا،ملکی معیشت اب ملک کے ہاتھ میں نہیں آئی ایم ایف کے حوالے کر دی گئی ہے،عمران نیازی نے صرف عوام کی چیخیں نکلوانے کا وعدہ پورا کیا ہے،روز ڈالر مہنگا ہونے سے مہنگائی کے طوفان میں مسلسل اضافہ ہو گا،نیازی صاحب معیشت میں بھی بی آر ٹی ماڈل فالو کررہے ہیں،ڈالر کی روز بدلتی قیمتیں اور تبدیل ہوتا روپیہ تباہی لارہا ہے،ڈالر میں اضافے اور روپے میں کمی سے ہر روز قومی قرض میں اضافہ ہو رہاہے،ہر روز غریبوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے،نالائق اور نااہل نیازی نے ملکی معیشت تباہ کر دی ہے۔حمزہ شہباز نے کہا کہ نالائق نیازی نے ملکی معیشت اور اداروں پر بیرونی قوتوں کو مسلط کر دیا ہے،روپے کی بے قدری کا یہی عالم رہا تو بزنس تو دور ریڑھی لگانا بھی مشکل ہو جائے گا،نیازی صاحب نے خود آئی ایم ایف سے ہاتھ ملالیا، خود کشی قوم کے لئے چھوڑ دی،ملک وقوم کی تباہی پر چپ نہیں بیٹھیں گے، ہر قدم عوام کے ساتھ ہیں، پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز نے ڈالر کی قیمت مزید بڑھنے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملکی تاریخ کی نالائق ترین حکومت کی وجہ سے ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے،تبدیلی ہر روز قوم کی چیخیں نکلوارہی ہے،ڈالر بھی نیازی صاحب کی طرح کسی جگہ ٹھہر نہیں رہا۔انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ عمران نیازی اب ہم آپ کا عوام پر ظلم برداشت نہیں کر سکتے

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…