پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے معاملہ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایسا فیصلہ سنا دیا کہ درخواست گزار بھی دنگ رہ گیا

17  مئی‬‮  2019

اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے معاملہ پر درخواست گزار پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ قیمتوں تعین کرنا عدالتوں کا کام نہیں، جن کا کام انہیں اپنا کام کرنے دیں ، کاغذات ہیں نہیں اور منہ اٹھا کر عدالت آجاتے ہیں۔

جمعہ کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے معاملہ پر سماعت ہوئی ۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے درخواست پر برہمی کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ قیمتوں تعین کرنا عدالتوں کا کام نہیں، جن کا کام انہیں اپنا کام کرنے دیں۔جسٹس محسن اختر کیانی نے کہاکہ قیمتوں کا تعین ہمارا کام نہیں بلکہ اداروں کا کام ہے۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے کہاکہ یہ ٹھیک ہے کہ ان کی نااہلی ہے اس کا یہ مطلب نہیں ہر معاملہ عدالت لے آئیں۔عدالت نے استفسار کیا کہ کیا آپ نے عدالت سے پہلے متعلقہ فورم سے رجوع کیا۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے کہاکہ عدالت کو بتائیں اوگرا آرڈیننس کے تحت قیمتوں کا تعین کون کرتا ہے۔ وکیل درخواست گزار نے کہاکہ میرے پاس اوگرا آرڈیننس موجود نہیں۔وکیل کے جواب پر عدالت برہم ہوگئی اور کہاکہ کاغذات ہیں نہیں اور منہ اٹھا کر عدالت آجاتے ہیں۔بعد ازاں عدالت نے درخواست کے قابل سماعت ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کرلیا ۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…