ملک کے کن شہروں میں بارشوں کا امکاں ہے؟ محکمہ موسمیات نے پیشگی اطلاع دیدی

17  مئی‬‮  2019

کراچی/کوئٹہ (اے این این ) سندھ بلوچستان اور جنوبی پنجاب کے کئی کئی علاقوں میں بارش،چھت گرنے سے خاتون سمیت دو جاں بحق،نوجوان پانی میں بہہ گیا،راجن پور اور گرد و نواح میں تیز بارش کے بعد ندی نالوں میں طغیانی،8 ہزار کیوسک گنجائش والے برساتی نالے کاہا سلطان سے 36 ہزار کیوسک کا سیلابی ریلہ گزر رہا ہے،ملک کے کئی علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ

بارش اور ڑالہ باری کا امکان۔محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے 24گھنٹوں میں ملک کے کئی علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اور ڑالہ باری کا امکان ہے اور دن کے درجہ حرارت میں معمول سے 04 سے 06 ڈگری کمی کی پیش گوئی ہے۔ سندھ، مکران کے ساحلی علاقوں اور کراچی میں مطلع جزوی ابر آلود رہیگا، کہیں کہیں تیز ہوا اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا بھی امکان ہے۔پنجاب کے شہر راجن پور اور گرد و نواح میں تیز بارش کے بعد ندی نالوں میں طغیانی آگئی جب کہ فلڈ کنٹرول روم کا کہنا ہے کہ 8 ہزار کیوسک گنجائش والے برساتی نالے کاہا سلطان سے 36 ہزار کیوسک کا سیلابی ریلہ گزر رہا ہے۔فلڈ کنٹرول روم کے مطابق سیلابی ریلے کے باعث پانی نشیبی علاقوں میں داخل ہونے کا خدشہ ہے۔بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بھی بارشوں کے بعد ندی نالوں میں طغیانی کے باعث کئی شاہراہیں بند کردی گئیں اور مختلف حادثات میں 2 افراد بھی جاں بحق ہوئے۔ندی نالوں میں طغیانی کے باعث کوئٹہ کراچی، ہرنائی پنجاب شاہراہ بند کردی گئی جب کہ پھلوں کے باغات اور فصلیں شدید متاثر ہوئیں۔کوئٹہ میں دیوار اور چھت گرنے کے واقعات میں خاتون سمیت دو افراد جاں بحق ہوئے، موسیٰ خیل کی لوڑی تنگ ندی کے سیلابی پانی میں نوجوان بہہ گیا جب کہ کھوسٹ ندی میں گاڑی سیلابی ریلے میں بہہ گئی جس کے بعد مقامی لوگوں نے گاڑی میں سوار دو افراد کو بچالیا۔دوسری جانب ضلعی انتظامیہ نے تمام محکموں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…