معیشت بہتر بنانا ہے تو پھر یہ تین کام کریں، مولانا طارق جمیل نے ملکی حالات بہتر کرنے کا آسان حل بتا دیا

16  مئی‬‮  2019

لاہور(نیوز ڈیسک) مولانا طارق جمیل نے معیشت بہتر بنانے کے لیے تین کام کرنے کا مشورہ دے دیا۔ معروف عالم دین نے ایک تقریب سے خطاب کے دوران معیشت کی بہتری کے لیے آسان حل بتاتے ہوئے کہا کہ سود، سٹے اور ادھار سے پاک کاروبار معیشت کی بہترین کنجی ہے، قرضے لے کر چلنا خود کو تباہ کرنے کے مترادف ہے، انہوں نے کہا کہ جب تک سود اور جھوٹ باقی ہے کبھی معیشت سنبھل نہیں سکتی۔ مولانا طارق جمیل نے خطاب کے دوران یہودیوں کے بارے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جتنے

بھی یہودی ہیں وہ آپس میں سودی قرضہ نہیں لیتے، یہودیوں کے اپنے بینک ہیں اور وہ سود پر قرض نہیں دیتے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا تاجر اگر بازار میں دیانت داری، سچائی لے آئے اور سود اور جھوٹ کو نکال دے تو ملکی معیشت بحال ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ جب تک سود اور جھوٹ باقی ہے معیشت اس وقت نہیں سنبھل سکتی۔ ہمارا سارا کاروبار ادھار پر چل رہا ہے، انہوں نے کہا کہ اصل قیمتیں ادھار میں چھپ کر رہ جاتی ہیں، قرضے لے کر چلنا خود کو تباہ کرنے کے مترادف ہے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…