ڈالر کی بڑھتی قیمت کی وجہ امریکہ اور چین ہیں، وزیر خزانہ کا اس سے کوئی تعلق نہیں،شاہ محمود قریشی نے بڑا دعویٰ کردیا

16  مئی‬‮  2019

ملتان(این این آئی)وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ گورنر اسٹیٹ بینک کی بنیادی ذمہ داری ہے کہ وہ ڈالر کے ریٹ کو دیکھیں وزیر خزانہ کا اس سے تعلق نہیں ہوتا،سیاسی پارٹیوں کا اپنا فیصلہ ہے وہ احتجاج کرنا چاہتے ہیں تو عید کے بعد اپنا شوق پورا کر لیں۔جمعرات کو میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ڈالر کے حوالے سے اسٹیٹ بینک خود مختار ہے اور اسٹیٹ بینک کے گورنر کی بنیادی ذمہ داری ہے کہ وہ ڈالر کی قیمت کو دیکھیں، ملک میں روپے کی قدر

کا گرنا اور ڈالر کی قیمت کا بڑھنا وزیر خزانہ کا اس سے تعلق نہیں ہوتا، امریکہ اور چائینہ کے درمیان معاملات بھی ڈالر پر اثر انداز ہیں۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ میں قیاس ارائیوں پر بات نہیں کرتا ٹھوس ثبوت اور شواہد کے ساتھ بات کرتا ہوں، نئے چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کبھی حکومتی عہدے پر نہیں رہے، وہ  ٹیکنوکریٹ ضرور ہیں اور ٹیکس ریونیو کے حوالے سے ماہر ہیں۔ انہوں نے کہاکہ سیاسی پارٹیوں کا اپنا فیصلہ ہے وہ احتجاج کرنا چاہتے ہیں توعید کے بعد اپنا شوق پورا کر لیں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…