اپوزیشن کے رہنماؤں اور ترجمانوں کی زبانیں گروی ہیں، ان کے اندر کرپٹ لیڈر بولتے ہیں، فردوس عاشق اعوان کا جوابی وار

  بدھ‬‮ 15 مئی‬‮‬‮ 2019  |  16:20

اسلام آباد (ای این آئی) وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ اپوزیشن کے رہنماؤں اور ترجمانوں کی زبانیں گروی ہیں، ان کے اندر کرپٹ لیڈر بولتے ہیں ،شاہد خاقان بتائیں ائیربلومنافع میں اور قومی ایئرلائن خسارے میں کیسے گئی؟۔ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ اپوزیشن کے رہنماؤں اور ترجمانوں کی زبانیں گروی ہیں۔ان کے اندر ان کے کرپٹ لیڈر بولتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ شاہد خاقان بتائیں ایئربلو منافع میں اور قومی ایئرلائن خسارے میں کیسے گئی؟۔انہوںنے کہاکہ احتساب وہی کرتا ہے جس کے ہاتھ اور نیت صاف


ہوں،ورنہ زرداری کے پیسے لانے کا دعویٰ تو آپ کے آقا نے بھی کیا۔انہوںنے کہاکہ شاہد خاقان عباسی ایک کٹھ پتلی وزیراعظم تھے،آپ ایک بار شریفوں کا نہیں اس ملک کا بن کر سوچیں۔

موضوعات:

loading...