پاکستان پن بجلی کی پیداوار ی صلاحیت میں اضافہ کے حوالے سے دُنیا بھر میں تیسرے نمبر پر آگیا،صرف2018ء میں پیداوارمیں کتنا اضافہ ہوا؟ حیرت انگیز انکشافات

14  مئی‬‮  2019

لاہور (این این آئی)انٹر نیشنل ہائیڈرو پاور ایسوسی ایشن نے عالمی سطح پر پن بجلی کے حوالے سے اپنی تازہ ترین رپورٹ جاری کر دی ہے۔ رپورٹ میں قرار دیا گیا ہے کہ پن بجلی پیداکرنے کی صلاحیت میں حالیہ اضافہ کے حوالے سے پاکستان دُنیا بھر میں تیسرے نمبر پر رہا۔انٹر نیشنل ہائیڈرو پاور ایسوسی ایشن کی مذکورہ رپورٹ”2019 : ہائیڈرو پاور سٹیٹس رپورٹ۔ سیکٹرٹرینڈزاینڈ انسائٹس“کے عنوان سے جاری کی گئی ہے

اور ویب لنکhydropower.org/statusreportپر بھی دستیاب ہے۔یونیسکو کے زیر اہتمام 1995ء میں انٹر نیشنل ہائیڈرو پاور ایسوسی ایشن کے نام سے قائم ہونے والا یہ فورم دُنیا بھر میں پن بجلی کے حوالے سے مفید تجربات کو فروغ دے رہا ہے۔ انٹر نیشنل ہائیڈرو پاور ایسوسی ایشن کی رپورٹ میں شامل پن بجلی کی پیداواری صلاحیت میں حالیہ اضافہ کے حوالے سے ٹاپ20 ممالک کی فہرست میں بتایا گیا ہے کہ 2018 ء میں پاکستان نے مختلف منصوبوں کی تکمیل سے اپنے قومی نظام میں 2 ہزار 487میگاواٹ پن بجلی کا اضافہ کیا۔ چین دُنیا بھر میں پہلے نمبر پر رہا جس نے اپنے نظام میں 8 ہزار 540 میگاواٹ پن بجلی کا اضافہ کیا جبکہ 3 ہزار 866میگاواٹ پن بجلی اضافہ کے ساتھ برازیل فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے۔ایک ہزا ر85 میگاواٹ پن بجلی اضافہ کے ساتھ ترکی چوتھے جبکہ 668میگاواٹ پن بجلی اضافہ کے ساتھ انگولا پانچویں نمبر پر رہا۔ ہمسایہ ملک بھارت کی فہرست میں آٹھویں پوزیشن ہے جس نے اپنے نظام میں 535 میگاواٹ پن بجلی کا اضافہ کیا۔ پاکستان میں پن بجلی کی پیداواری صلاحیت میں حالیہ اضافہ کے حوالے سے واپڈا نے سال 2018 ء میں تیزی سے پیش رفت کرتے ہوئے 2 ہزار 487میگاواٹ پیداواری صلاحیت کے تین میگامنصوبوں کو مکمل کیا، اِن منصوبوں میں گولن گول، تربیلا کا چوتھا توسیعی منصوبہ اور نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ شامل ہیں۔ یہ تینوں منصوبے طویل عرصہ سے تاخیرکا شکار تھے۔ اِن منصوبوں کی تکمیل کی

بدولت واپڈا کی پن بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت میں صرف ایک سال میں 36 فیصد اضافہ ہوا اور یہ بڑھ کر 9 ہزار 389 میگاواٹ ہو گئی ہے۔ قبل ازیں 1958ء میں اپنے قیام سے 2017 ء تک 59 برس میں واپڈا کی پن بجلی پیداکرنے کی صلاحیت 6 ہزار 902 میگاواٹ تک پہنچ سکی تھی۔یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ پاکستان میں پانی سے بجلی پیداکرنے کا پوٹینشل 60ہزار میگاواٹ سے بھی زائد ہے۔ اِس صلاحیت کو بروئے کار لانے کے لئے واپڈا نے ایک ہمہ جہت حکمت ِ عملی تیار کی ہے۔ قلیل مدتی پلان کے تحت2025ء تک مختلف منصوبوں کی تعمیر سے پن بجلی کی پیداواری صلاحیت میں 828 میگاواٹ، وسط مدتی پلان کے تحت 2030تک5ہزار653میگاواٹ جبکہ طویل مدتی پلان کے تحت 2050ء تک مزید 6ہزار 245میگاواٹ اضافہ کیا جائے گا۔



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…