شاہد خاقان عباسی نے مخالفت نہیں کی،صرف جنوبی پنجاب ہی نہیں بلکہ تیسرا صوبہ بھی بنایاجائے، ن لیگ نے بڑا اعلان کردیا

13  مئی‬‮  2019

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے نئے صوبوں کے قیام کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ شاہد خاقان عباسی کے بیان کو بل کی مخالفت کے طور پر پیش کیاجارہا ہے، انہوں نے جنوبی پنجاب صوبے کی مخالفت نہیں کی،دونوں صوبوں کے قیام کا بل مجلس قائمہ میں زیرغور ہے،قواعد کے تحت نیا بل پیش نہیں ہوسکتا،حکومت نئے صوبوں کے قیام میں سنجیدہ ہے تو بہاولپور صوبے کو بھی تسلیم کرے۔

پیر کو ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب اور بہاولپور صوبے کے قیام کا بل پاکستان مسلم لیگ (ن) کئی ماہ پہلے پیش کرچکی ہے۔ انہوں نے کہاکہ دونوں صوبوں کے قیام کا بل مجلس قائمہ میں زیرغور ہے،قواعد کے تحت نیا بل پیش نہیں ہوسکتا۔انہوں نے کہاکہ شاہد خاقان عباسی نے سوال کیاتھا کہ حکومت پہلے سے جمع شدہ بل پر پیش رفت کیوں نہیں کررہی؟۔ مریم اور نگزیب نے کہاکہ حکومت دھونس، دھاندلی اور حکومتی اختیارات کے ذریعے قواعد کو ردی کی ٹوکری میں پھینکنا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت ناخن کٹا کر شہیدوں میں شامل ہونے کی کوشش نہ کرے۔انہوں نے کہاکہ حکومت اب قواعد وضوابط کا کھلواڑ بنا کر سیاست کی نذر کررہی ہے، کئی ماہ تک ہماری تعاون کی پیشکش کا جواب کیوں نہیں دیا؟۔ انہوں نے کہاکہ بعد میں یاد آنے والا گھونسہ منہ پر مار لینا چاہئے، حکومت کو اچانک جنوبی پنجاب کی یاد آگئی ہے تاکہ آئی ایم ایف سے عوام کی توجہ ہٹانے کا نیا ڈرامہ ہوسکے۔ انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت کو نہ آئین کا پتہ ہے، نہ رولز آف بزنس کا اور نہ ہی قانون سازی کا، اللہ تعالی اس ملک کو محفوظ رکھے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے ہی جنوبی پنجاب اور بہاولپور صوبوں کے قیام کا بل جمع کرایا اور پنجاب اسمبلی سے قرارداد بھی منظور کرائی تھی۔ انہوں نے کہاکہ حکومت نئے صوبوں کے قیام میں سنجیدہ ہے تو بہاولپور صوبے کو بھی تسلیم کرے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…