ایف اے ٹی ایف کے چنگل سے نکلنے کیلئے  منی لانڈرنگ اور ہنڈی حوالہ کیخلاف سخت قانون تیار، کالے دھن کے دھندے میں ملوث افراد کو سخت سزائیں دینے کافیصلہ

12  مئی‬‮  2019

اسلام آباد (این این آئی) فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے چنگل سے نکلنے کے لئے حکومت پاکستان نے کام تیز کر دیا، منی لانڈرنگ اور ہنڈی حوالہ کیخلاف سخت قانون تیار کر دیا گیا، کالے دھن کے دھندے میں ملوث افراد کو سخت سزائیں دی جائیں گی۔ نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان منی لانڈرنگ کرنیوالوں کیخلاف کاری وار کرے گا۔

سزائیں دگنی اور جرمانہ 5 گنا بڑھانے کیلئے مسودہ قانون تیار کر لیا گیا، تحقیقاتی افسر کو گرفتاری کا اختیار دیا جائے گا۔مجوزہ ترامیم کے مطابق منی لانڈرنگ کی سزا دس سال تک کرنے، کم سے کم جرمانہ دس لاکھ سے بڑھا کر پچاس لاکھ روپے تجویز کیا گیا ہے،منی لانڈرنگ کیلئے استعمال ہونے والی پراپرٹی کو نوے دن کی بجائے 180 دنوں تک تحویل میں لیا جا سکے گا۔ اپوزیشن کو تحقیقات کرنے والے افسر کو گرفتاری کا اختیار دینے پر تحفظات ہیں۔مسودہ قانون میں تجویز کیا گیا کہ منی لانڈرنگ کی رپورٹ نہ کرنے والیافسر کو پانچ لاکھ جرمانہ اور پانچ سال قید ہو گی۔ مشکوک ٹرانزیکشن کی معلومات لیک کرنے والے افسر پر جرمانہ پانچ لاکھ سے بیس لاکھ کرنے کی تجویز، سزا تین سال سے بڑھا کر پانچ سال کی جارہی ہے۔ حکومت کو امید ہے کہ قانون بروقت منظور ہوجائے گا۔اراکین پارلیمنٹ کے مطابق ایف اے ٹی ایف کے اہداف کے لئے قانونی تقاضے پورے کرنا وقت کی ضرورت ہے۔ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے چنگل سے نکلنے کے لئے حکومت پاکستان نے کام تیز کر دیا، منی لانڈرنگ اور ہنڈی حوالہ کیخلاف سخت قانون تیار کر دیا گیا، کالے دھن کے دھندے میں ملوث افراد کو سخت سزائیں دی جائیں گی۔ نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان منی لانڈرنگ کرنیوالوں کیخلاف کاری وار کرے گا۔ سزائیں دگنی اور جرمانہ 5 گنا بڑھانے کیلئے مسودہ قانون تیار کر لیا گیا، تحقیقاتی افسر کو گرفتاری کا اختیار دیا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…