ملتان سے سوتیلی ماں جیسا سلوک نہیں ہونے دیں گے،شاہ محمود قریشی کا اعلان

12  مئی‬‮  2019

ملتان(این این آئی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ماضی کی طرح ملتان سے سوتیلی ماں جیسا سلوک نہیں ہونے دیں گے، ماضی میں ملتان میں ترقیاتی کام نہیں ہوئے جو افسوس ناک ہے۔ وزیر خارجہ کی زیر صدارت سرکٹ ہاؤس میں اجلاس منعقد ہوا۔

جس میں مختلف محکموں کی کارکردگی اور ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں چیف وہپ ملک عامر ڈوگر، پارلیمانی سیکرٹری زین قریشی اور وفاقی و صوبائی اراکین اسمبلی بھی شریک ہوئے۔شاہ محمود نے کہا کہ ماضی میں ملتان میں ترقیاتی کام نہیں ہوئے جو افسوس ناک امر ہے، ماضی میں ملتان کے فنڈ لاہور میں لگے جس کی وجہ سے یہاں احساس محرومی بڑھا۔وزیر خارجہ نے کہا کہ حکومت سے ملتان میں انفرا اسٹرکچر کی بہتری کیلئے فنڈز مانگیں گے۔دریں اثنا، ڈپٹی کمشنر نے اجلاس میں ویسٹ مینجمنٹ کمپنی، واسا، اور ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دی، وزیر خارجہ نے کہا کہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی میں ساڑھے 3 ارب کی کرپشن ہوئی، اس کرپشن کی تحقیقات پبلک اکاؤنٹس کمیٹی سے کرائیں گے۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کمپنی میں ساڑھے 3 ارب کی کرپشن میں سابق سیاسی قیادت ملوث رہی۔ انھوں نے ہدایت کی کہ کمپنی انتظامیہ سینیٹری ورکرز اور مشینری کی کمی پوری کرے اور شہر کو صاف کرے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…