اب یہ کام کرنے سے پہلے مجھ سے اجازت لینا ضروری ہوگا،نئے چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے اپنا پہلا حکم نامہ جاری کردیا

10  مئی‬‮  2019

اسلام آباد (این این آئی)نئے چیئرمین ایف بی آر نے کوئی اکاونٹ فریز کرنے سے پہلے اجازت لینا لازمی قراردیتے ہوئے ایف بی آر افسران کو ٹیکس گزاروں کو ہراساں کر نے سے روک دیا۔جمعہ کو نئے چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے پہلا حکم نامہ جاری کرتے ہوئے کوئی اکاونٹ فریز کرنے سے پہلے اجازت لینا لازمی قراردیا۔چیئر مین ایف بی آر نے کہاکہ بینک اکاؤنٹ اٹیچ کرنے سے 24 گھنٹے پہلے متعلقہ شخص کو اطلاع دینا ہوگی۔

چیئرمین ایف بی آر نے ایف بی آر افسران کو ٹیکس گذاروں کو ہراساں کرنے سے روک دیا اور کہاکہ ابینک اکاونٹس منجمند کرنے سے قبل سی ای او کو آگاہ کرنا لازمی ہے۔نئے چیئرمین نے کہاکہ بینک اکاونٹس بلاک کرنے سے قبل چیئرمین ایف بی آر سے اجازت لینا ضروری ہے۔انہوں نے کہاکہ بینک اکاونٹس بلاک کرنے سے قبل سی ای او کو آگاہ کرنا لازمی ہے۔انہوں نے کہاکہ بلیک اکانومی کا حجم 20 فیصد سے زیادہ ہے،اس اکانومی کو فارمل کرنا ہے۔انہوں نے کہاکہ پہلی ترجیح ٹیکس گذاروں کا احترام کرنا ہے،ٹیکس نیٹ سے باہر لوگوں کو سسٹم میں لانا ہے۔انہوں نے کہاکہ ہر بندہ آئی ایم ایف کی بات کر رہا ہے،آئی ایم ایف کی بات نہ کریں،پاکستان کی بات کریں۔فیڈرل بورڈ آف ریونیوکے نئے چیئر مین شبر زیدی نے ٹیکس گزاروں کی سہولت کے لئے مکمل آٹو میٹڈ ٹیکس نظام کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہاہے کہ تمام ٹرانزیکشنز کو ڈاکیومینٹڈ کرنے کی ضرورت ہے تا کہ ریونیو میں اضافہ لایا جا سکے۔نئے چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے جمعہ کی صبح ادارے کا چارج سنبھال لیا اور اس کے بعد افسران سے خطاب کیا۔چیئرمین ایف بی آر نے ٹیکس نظام میں بہتری لانے کے اپنے ویثرن کا تذکرہ کیا اور ادارے کو درپیش مسائل کا ذکر کیا۔ نئے چیرمین نے ٹیکس گزاروں کی سہولت کیلئے مکمل آٹو میٹڈ ٹیکس نظام کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے  کہا کہ تمام ٹرانزیکشنز کو ڈاکیومینٹڈ کرنے کی ضرورت ہے تا کہ ریونیو میں اضافہ لایا جا سکے۔نئے چیئرمین نے افسران کو یقین دلایا کہ ان کہ مسائل کو حل کیا جائے گا اور کہا کہ تمام افسران کی سپورٹ سے ہی وہ ادارے میں بہتری لاسکتے ہیں۔ انہوں نے وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ اس بھاری ذمہ داری کو احسن طریقے سے پورا کریں گے۔نئے چیرمین نے افسران کے سوالات کا جواب نہایت خوشگوار ما حول میں دیا اور امید ظاہر کی کہ ان کی مستقبل میں افسران سے ریگولر ملاقات ہو گی۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…